رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ایسٹ، تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرمنل ملزمان کو ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ضلع شرقی
موٹرسائیکل سوار ملزمان گلشنِ اقبال بلاک 13/D سے شہری جہانزیب کی موٹرسائیکل 150 سرقہ کرکے فرار ہوگئے تھے۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ موٹرسائیکل کی تلاش شروع کردی۔
پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی ضلع شرقی
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد پسٹل بمعہ ایمونیشن اور سرقہ شدہ موٹرسائیکل 150 برآمد کرلی گئی۔
برآمدہ موٹر سائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 419/2024 بجرم دفعہ A-381/34 ت پ تھانہ گلشنِ اقبال میں درج ہے۔
ملوث ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں عامر محمد ولد محمد اور معیز ولد معین شامل ہیں۔ ایس ایس پی ضلع شرقی
گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں اور قبل از بھی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔