رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ایس ایچ او تھانہ ڈاکس انسپیکٹر نفیس الرحمان کی اسٹاف کے ہمراہ دو مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔
اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم سمیت مفرور ملزم گرفتار۔ *ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی*
*پہلی کاروائی* میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث انور حسین نامی ملزم کو مچھر کالونی سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم نے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ رات مچھر کالونی میں واردات کرتے ہوئے محمد شکیل نامی شخص کو لوٹا تھا۔
ملزم کے قبضہ سے بوقت گرفتاری غیر قانونی 30 بور پستول برآمد کرکے ڈکیتی و سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔
*دوسری کاروائی* میں تھانہ ڈاکس کے مقدمہ 519/23 بجرم دفعہ 380/34 ت پ میں مفرور یوسف نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹیگیشن یونٹ کے حوالے کیا گیا۔