رپورٹ۔محمدحسین سومرو
تفتیشی ٹیم تھانہ جیکسن نے تکنیکی بنیادوں پر ضلع دیر KPK میں کاروائی کرتے ہوئے دوست کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا۔
*ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی*
ملزم نے تھانہ جیکسن کی حدود میں ٹرک ڈرائیور کو اس کی بیوی کے ساتھ پلان بنا کر قتل کردیا تھا۔لفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید
قتل کی واردات کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی تھی اور مقدمہ الزام نمبر 64/2023 بجرم دفعہ 392/397/302/34 ت پ نامعلوم ملزم کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ *ایس ایس پی لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید*
دوران تفتیش معاملہ کی حقیقت سامنے آئی اور قتل میں مقتول کی بیوی کا اپنے آشنا فرمان اللہ کے ساتھ ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔ لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید
واردات کے بعد ملزم فرمان اللہ روپوش ہوگیا تھا جسے تکنیکی بنیادوں پر ضلع دیر KPK سے گرفتار کیا گیا۔ *لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید*
کاروائی لیڈی انسپکٹر غزالہ پروین نے اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی۔
ملزم کے خلاف ضابطہ کی کاروائی جاری ہے
ترجمان
ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی ساؤتھ زون کراچی