رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ضلع کیماڑی تھانہ سائیٹ A پولیس کی پانچ مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔
اسٹریٹ کرائم، اشتہاری ملزم و منشیات و گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 07 ملزمان گرفتار۔ *ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی*
ملزمان کے قبضے سے ایک عدد غیرقانونی پستول، ایمونیش، کرسٹال، چرس اور گٹکا ماوا برآمد۔
*پہلی کاروائی* میں پرویز نامی ملزم کو گھاڑو چوک پٹھان کالونی سے گرفتار کر کے 51 گرام کرسٹال برآمد کی گئی۔ جبکہ ملزم بالا تھانہ ہذا کے مقدمہ میں اشتہاری بھی تھا۔
*دوسری کاروائی* میں ثاقب نامی ملزم کو اسٹیٹ ایونیو روڈ سائٹ ایریا سے غیرقانونی پستول و ایمونیشن سمیت گرفتار کیا گیا۔
*تیسری کاروائی* میں فاروق نامی ملزم کو اسٹیٹ ایونیو روڈ سائیٹ ایریا سے گرفتار کر کے 120 گرام چرس برآمد کی گئی۔
*چوتھی کاروائی* میں احسان اللہ نامی ملزم کو منگھو پیر روڈ سے گرفتار کرکے 15 عدد پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کیا گیا۔
*پانچویں کاروائی* میں 1. اکبر زادہ، 2. بختیار اور 3۔ عدیل نامی ملزمان کو گھاڑو چوک پٹھان کالونی سے 360 گرام چرس سمیت گرفتار کیا گیا ۔
ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ سائٹ اے *انسپکٹر چوہدری جاوید اختر* کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کاروائیاں کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے