رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ضلع کیماڑی تھانہ سعید آباد پولیس کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی۔
دو رکنی موٹرسائیکل لفٹنگ گینگ گرفتار۔ *ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی*
ملزمان کے قبضے سے چھینی و چوری کی گئیں 3 موٹرسائیکلیں اور اسپئیر پارٹس برآمد۔
گرفتار ملزمان کی شناخت حضام اور سرور کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے برآمدہ دو موٹرسائیکلیں تھانہ تیموریہ اور تھانہ سعید آباد کی حدود سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی ہیں۔
جبکہ برآمدہ تیسری موٹرسائیکل و اسپئیرپارٹس کی سرقیدگی کا ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔
ملزمان نے دوران انٹروگیشن شھر بھر سے متعدد موٹرسائیکلیں چوری و چھیننے کا انکشاف کیا۔
ملزمان نے چھینی و چوری کی گئیں موٹرسائیکلوں کو حب چوکی بلوچستان میں فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔
ملزمان نے موٹرسائیکلوں کو کھول کر اسپئیر پارٹس فروخت کرنے کا بھی انکشاف کیا۔
ملزمان کو ایس پی بلدیہ ڈویژن علی انور سومرو کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سعید آباد انسپکٹر قمر جاوید کیانی نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کیا گیا۔