رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ضلع کیماڑی تھانہ سعید آباد پولیس کی حب ریور روڈ پر کاروائی۔
حب چوکی کی جانب سے آنے والی کار سے اسمگل شدہ چھالیہ برآمد۔ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی
پکڑی گئی کار سے 10 عدد بورے وزنی 100 کلو اسمگل شدہ چھالیہ برآمد ہوئی۔
اسمگل شدہ چھالیہ کی ترسیل میں ملوث محمد دین نامی ملزم کو دفعہ 54 ض ف کے تحت گرفتار کیاگیا۔
ملزم کو ایس ایچ او تھانہ سعید آباد انسپکٹر قمر جاوید کیانی نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
جبکہ برآمدہ مال و گاڑی کو زیر دفعہ 550 ض ف کے تحت قبضہ پولیس میں لے کر مزید کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔