رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ویسٹ، تھانہ اورنگی کے علاقے سیکٹر 6A میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ۔ ایس ایس پی ویسٹ
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 01 زخمی سمیت دونوں موٹرسائیکل سوار ملزمان گرفتار۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی
گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمطلب ولد سعید احمد (زخمی) اور گرفتار ساتھی ملزم تنویر ولد ایوب کے ناموں سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
ملزمان کے زیراستعمال موٹرسائیکل کو بھی ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا، جس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لئے اسپتال جبکہ گرفتار ساتھی ملزم کو تھانے منتقل کیا جارہا ہے۔
پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔