رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ویسٹ، تھانہ مومن آباد پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ضلع ویسٹ
گرفتار دونوں ملزمان کے نام مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست/آئی آر میں شامل تھے۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی
پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایرانی کیمپ کی تنگ گلیوں میں چھاپہ مار کاروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے مختلف پڑیاؤں میں موجود 46 گرام آئس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں سجاد علی ولد منور حسین اور قاصد حسین ولد عجب حسین شامل ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ
گرفتار ملزم سجاد علی عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔
1. مقدمہ الزام نمبری 519/2020 بجرم دفعہ 4/5/8 گٹکا ماوا ایکٹ تھانہ مومن آباد۔
2. مقدمہ الزام نمبری 546/2023 بجرم دفعہ 9(2) اینٹی نارکوٹیکس ایکٹ تھانہ مومن آباد۔
3. مقدمہ الزام نمبری 112/2024 بجرم دفعہ 147/148/148/186/353/337A(1) ت پ تھانہ مومن آباد۔
4. مقدمہ الزام نمبری 113/2024بجرم دفعہ 9(i) 3 A اینٹی نارکوٹیکس ایکٹ تھانہ مومن آباد۔
5. مقدمہ الزام نمبری 274/2024 بجرم دفعہ 9(2) 3 اینٹی نارکوٹیکس ایکٹ تھانہ مومن آباد