رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ویسٹ، پاکستان بازار پولیس نے مطلوب خاتون منشیات ڈیلر ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزمہ اپنے کارندوں کی مدد سے منشیات فروشی کا سیٹ اپ عرصہ دراز سے آپریٹ کررہی تھی۔ طارق الٰہی مستوئی
پولیس نے سیکٹر 14 سی میں کاروائی کرکے ملزمہ بانو دختر محمد یٰسین کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
گرفتار ملزمہ کے پرس سے ڈیڑھ کلو سے زائد (1550 گرام) چرس اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ طارق الٰہی مستوئی
ملزمہ اپنے کارندوں کے علاوہ دیگر منشیات فروشوں کو بھی سپلائی فراہم کرتی تھی۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزمہ کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ایس ایس پی ویسٹ