رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ویسٹ: تھانہ پیرآباد پولیس نے اغواء شدہ لڑکی کو بازیاب کرواکر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزمان نے 18 سالہ آسمہ اور ان کے بھائی عثمان کو اسلحہ کے زور پر اغواء کیا تھا۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی
ملزمان نے گھر سے اغواء کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور بھائی عثمان کو گاڑی سے اتار دیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
پولیس نے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں اغواء کار ذیشان ولد فضل خان کو گرفتار کیا۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی
اغواء شدہ 18 سالہ آسمہ بنتِ طفیل کو بھی باحفاظت بازیاب کروالیا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزم سے اغواء/واردات میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن بھی برآمد۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی
واردات میں استعمال ہونے والی ویگنار کار کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزمان کے خلاف اغواء اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی
گرفتار ملزم کے فرار ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزم قبل از بھی ڈکیتی اور اسلحہ کے 04 مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی