رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ڈسٹرکٹ سٹی: 1 ہفتہ قبل نبی بخش کے علاقے میں باربر کی شاپ پر ڈکیتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار, ایس ایس پی سٹی عارف عزیز.
کراچی: ملزمان سے لوٹی ہوئی رقم 65000 روپے ,2 چھینے ہوئے موبائل فون اور 1 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد.
کراچی: ملزمان کی شناخت اسامہ موسیٰ عرف ٹوٹی اور عرفان کے ناموں سے ہوئی ہے.
کراچی: ملزمان کو CCTV فوٹیج کی مدد سے انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا.
کراچی: ملزمان نے 10 ستمبر کو نبی بخش کے علاقے میں واقع باربر شاپ پر اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی تھی.
کراچی: ملزمان ڈکیتی کرنے کے بعد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تھے.
کراچی: اس واقع کا مقدمہ الزام نمبر 177/2024 بجرم دفعہ 392/397/337H(I)/34 تھانہ نبی بخش میں درج ہوا تھا.
کراچی: ملزمان کو CCTV فوٹیج میں ڈکیتی کرتے دیکھا جا سکتا ہے.
کراچی: ملزمان سے برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KQO-8531 کا مقدمہ الزام نمبر 290/2024 بجرم دفعہ 381A تھانہ سائیٹ بی میں درج ہے.
کراچی: ملزمان کو مقدمہ بالا کے تحت گرفتار کرتے ہوئے INV حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے.
کراچی: ملزمان سے دیگر ساتھیوں کے متعلق تفتیش جاری, نیز ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے.