رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ڈسٹرکٹ کورنگی تھانہ زمان ٹاون پولیس کی بہترین کارواٸیاں
ایس ایچ او زمان ٹاون ملک اشرف اعوان کی ہدایت پر تصویر محل چوکی انچارج سب انسپکٹر راو فیاض کی بہترین کارواٸی
بین الصوبائی موٹرسائیکل لفٹر گروہ کے تین انتہائی مطلوب کارندے گرفتار
گرفتار ملزمان سے موٹرسائیکلوں کے 31 چیچس 6 موٹرسائیکلیں اور دیگر مسروقہ موٹرسائیکلوں کے پارٹس بھی برآمد
ملزمان چوری کی جانے والی نئی موٹرسائیکلیں حب اور پرانے موٹرساٸیکلوں کے پارٹس اسکریپ میں بیچتے تھے
ملزمان سے سینکڑوں چوری کی گئی موٹرسائیکلوں کے پارٹس بیچے جانے کا انکشاف بھی ہوا
گرفتار ملزمان کی شناخت وقار اسامہ اور سراج کباڑی کے نام سے ہوئی
دوسری کارواٸی میں ٹارگٹ کلر ڈکیت گینگ کےاہم رکن ساجد کو گرفتار کرلیا
گرفتار ملزم نے سال 2022 میں گٹکا ڈیلر فیصل جون اور گٹکا ڈیلر عالم بنگالی کو فاٸرنگ کرکے زخمی کیا تھا
ملزم کا ایک ساتھی کچھ عرصہ قبل ضلع کورنگی پولیس سے مقابلے میں ہلاک ہوچکا ہے
ملزمان کا گروہ لانڈہی کورنگی میں وارداتوں میں انتہاٸی سرگرم تھا
ملزم ساجد ایف آٸی آر نمبر 607/22 بجرم 324 میں مفرور تھا
دونوں کارواٸیوں میں پکڑے گٸے ملزمان کو مزید انٹروگیشن کے لٸے شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا گیا