رپورٹ۔محمدحسین سومرو
گذشتہ شب ناظم آباد پولیس سے مقابلے کے بعد زخمی حالت و بلاضرب گرفتار ملزمان کی شناخت وائرل CCTV فوٹیج کی مدد سے کرلی گئی ہے۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل
ملزمان عیسی (زخمی) اور زوہیب (بلا ضرب) نے مورخہ 15 ستمبر کو ناظم آباد نمبر 3 گول مارکیٹ میں ایک شہری محمد آصف سے اس گھر کے سامنے واردات کی تھی
شہری اپنی فیملی کے ہمراہ گھر پہنچا تو ملزمان نے اسلحہ کے زور پر اس سے اسکی موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیا
واردات کا مقدمہ الزام نمبر 423/2024 جرم دفعہ 392/397/34 ت پ ناظم آباد تھانے میں درج کیا گیا تھا
واردات کی CCTV فوٹیج بھی وائرل ہوئی تھی جس کی مدد سے ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے
گرفتار ملزمان کے قبضے سے شہری محمد آصف سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے
ملزمان کی گرفتاری درج مقدمہ میں بھی کی جائے گی