نانک نام لیوا سنگت کی جانب سے بحریہ ٹاٶن کراچی میں کیرتن سماگم کا انعقاد کیا گیا
*معاون خصوصی وزیراعلی سندھ و صدر مينارٹی ونگ ڈاکٹر لال چند اوکرانی نے شرکت کی*
کراچی (ظفر عالم ملک ) 14 ستمبر 2024 دھن دھن صاحب سری گرو گرنتھ مہاراج جی کے پہلے پرکاش گرپربھ کے حوالے سے بحریہ ٹاٶن کراچی میں گرو نانک نام لیوا سنگت کی جانب سے بحریہ ٹاٶن کراچی میں کیرتن سماگم کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقعے پر معاون خصوصی وزیراعلی سندھ و صدر مينارٹی ونگ ڈاکٹر لال چند اوکرانی نے
شرکت کی حاضری کے دوران ڈاکٹر لال اوکرانی کی جانب سے پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی سماگم میں حاضری کے دوران گرو گھر کی سنگت کی جانب سے ڈاکٹر لال چند اوکرانی کو گرو گھر کی سروپا بھی دی گٸ۔