رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ضلع کیماڑی تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس کی چار مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔
اسٹریٹ کرائم، موٹرسائیکل لفٹنگ اور گٹکا سپلائی میں ملوث 08 ملزمان کو گرفتار کرکے دو عدد غیرقانونی پستول، مختلف علاقوں سے چوری کی گئی 4 موٹرسائیکلیں اور بھاری مقدار گٹکا ماوا برآمد کرلیا۔
ایس ایس پی کیماڑی *کیپٹن (ر) فیضان علی* کی ہدایات پر ایس پی بلدیہ ڈویژن *علی انور سومرو* کی نگرانی میں ایس ڈی پی او سعید آباد *غلام احمد شیخ* و ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن *انسپکٹر راؤ شبیر احمد* کی اسٹاف کے ہمراہ چار مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔
*پہلی کاروائی* میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث محمد عباس اور نذیر اعظم نامی ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ملزمان ریکارڈ یافتہ عادی جرائم پیشہ ہیں جنھوں نے دوران انٹروگیشن اسٹریٹ کرائم کی کئی وارداتوں کا انکشاف کیا۔
ملزمان کے قبضے سے دو عدد غیرقانونی پستول بمعہ راؤنڈ برآمد کرکے مقدمات کا اندراج کیا گیا۔
*دوسری کاروائی* میں موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث حبیب اللہ نامی ملزم کو تھانہ مدینہ کالونی کی حدود سے چوری شدہ موٹرسائیکل سمیت گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزم نے دوران انٹروگیشن اختر نامی موٹرسائیکل مکینک اور حسین خواس نامی کباڑی کے ہمراہ چوری کی موٹرسائیکلوں کا اسپئیر پارٹ فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔
ملزم کی نشاندہی پر موٹرسائیکل مکینک اختر اور کباڑی حسین خواس کو گرفتار کرکے تھانہ سعید آباد اور سکھن کی حدود سے چوری کی گئی مزید تین موٹرسائیکلیں برآمد کیں۔
ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کیا گیا۔
*تیسری کاروائی* میں محمد نواز اور محمد صابر نامی گٹکا سپلائرز کو موٹرسائیکل پر گٹکا ماوا سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے قبضہ سے 100 عدد تھیلیاں (2 ہزار سے زائد پڑیاں) مضحر صحت گٹکا ماوا برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔
*چوتھی کاروائی* میں I.R میں نامزد سراج نامی ملزم کو زیر دفعہ 54 ض ف کے تحت گرفتار کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔