کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد،نو لوڈ شیڈنگ زون میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری۔
کراچی(نمائندہ خصوصی) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل اور عرفات ٹاؤن نو لوڈشیڈنگ زون میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، بجلی کی طویل بندش سے کاروباری، تجارتی اور تعمیراتی سرگرمیاں ماند پڑ گئیں، واٹر سپلائی کا نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے،
شدید گرمی میں لوگوں کو اذیت ناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عرفات ٹاؤن میں روزانہ کی بنیاد پر طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے روزانہ کی بنیاد پر صبح سویرے بجلی کی سپلائی بند کر دی جاتی ہے اور رات گیارہ بجے بجلی کی سپلائی بحال کی جاتی ہے بجلی کی طویل بندش سے ہونے والی کاروباری، تجارتی اور تعمیراتی سرگرمیاں ماند پڑ چکی ہیں بجلی کی طویل بندش سے علاقہ مکین بچے بزرگ شدید اذیت کا شکار ہیں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے علاقہ مکین کو پینے کا پانی فراہم کرنے کا نظام بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
علاقہ مکین کا نو منتخب ایم این اے ایم پی اے وفاقی وزیر توانائی اور کے ایلکٹرک انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نو لوڈشیڈنگ فری زون میں بجلی کی طویل بریک ڈاون کی تحقیقات کروائیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کر کے صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائے۔