گلستان جوہر رقم کے تنازعے پر جواریوں کا جھگڑا ایک جواری کی ہلاکت کا معاملہ
شاہراہ فیصل تھانے میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے بے قصور لوگوں کو ہراساں کیا جانے لگا
فلیٹ کے مکینوں کا وزیرداخلہ سندھ،آئی جی سندھ سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ
کراچی(کرائم رپورٹر) گلستان جوہر میں جواریوں کی آپس میں لڑائی اور ہلاکت کا معاملہ پولیس نے فلیٹ کے رہائیشیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ذرائع کے مطابق گلستان جوہر بلاک 18 بلیز پیراڈائز فیز 2 میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شپ فلیٹ کی چھت پر جواریوں کا کھیل کے دوران رقم پر تنازعہ ہوا تھا جس پر آپس میں لڑائی کے دوران ایک جواری جہانگیر علی چوہدری عرف منٹو ولد شمس الحق ہلاک ہوگیا۔فلیٹ کے رہائیشیوں کو جب جھگڑے کا علم ہوا تو فلیٹ کے کچھ لڑکے اور خواتین چھت پر گئے وہاں سے جواریوں نے بھاگنا شروع کردیا اور کچھ یر بعد ایک طرف منٹو کی باڈی پڑی تھی۔جس کے بعد پولیس آئی اور تمام جواریوں کو گرفتار کرکے لے گئی۔
بعدازاں پولیس نے سرکار کی مدعیت میں شاہراہ فیصل تھانے میں ایف آئی آر نمبر 884/2024 سرکار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے فلیٹ کے لڑکوں کی گرفتاریاں شروع کردیں ایک ملزم اسامہ ولد رئیس احمد خان کو گرفتار کرکے مقدمے میں نامزد کردیا جب کہ فلیٹ کے دیگر لڑکوں کے نام چالان میں ڈال دئیے۔
فلیٹ کے رہائیشیوں وخواتین نے وزیرداخلہ،آئی جی سندھ،ایڈیشنل آئی کراچی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جواریوں کا آپس میں جھگڑا ہوا تھا اسی دوران ان کے ساتھی کی جان گئی جواریوں کے دو ساتھی بھاگ گئے ان کو گرفتار کرنے کی بجائے پولیس یمارے فلیٹ میں بلاجواز چھاپے مار کر اور بے گناہ لوگوں کو گرفتار کرکے خوف وہراس پھیلا رہی ہے۔فلیٹ کے لوگوں کا اس قتل سے کوِئی تعلق نہیں ہے لہذا اس معاملے کی شفاف انکوائری کرواکر ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اس معاملے میں اسامہ اور دیگر نامزد لوگ بے قصور ہیں اور جو دو جواری اس دوران بھاگے تھے ان کو گرفتار کیا جائے تاکہ اصل مجرم کو گرفتار کے سچ سامنے لایا جاسکے۔