*ضلع ایسٹ پولیس، کراچی*
*مورخہ: 09 مئی 2024*
رپورٹ۔محمد حسین سومرو
ایسٹ، تھانہ سولجر بازار پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث عادی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایسٹ
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کر کے ملزم بلال ولد گل فراز کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک کلو سے زائد (1050 گرام) چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔ ایس ایس پی ایسٹ
گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تفتیشی حکام کے حوالے کیا گیا۔
گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔
1. مقدمہ الزام نمبر 196/2018 بجرم دفعہ 23(i)A سندھ اسلحہ ایکٹ تھانہ پاپوش نگر۔
2. مقدمہ الزام نمبر 108/2021 بجرم دفعہ 23(i)A سندھ اسلحہ ایکٹ تھانہ فیریئر۔
3. مقدمہ الزام نمبر 668/2021 بجرم دفعہ 23(i)A سندھ اسلحہ ایکٹ تھانہ نیو ٹاؤن۔
4. مقدمہ الزام نمبر 679/2022 بجرم دفعہ 23(i)A سندھ اسلحہ ایکٹ تھانہ جمشید کواٹرز۔
5. مقدمہ الزام نمبر 98/2023 بجرم دفعہ 9(i)3A کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ تھانہ نیپئر۔
6. مقدمہ الزام نمبر 133/2023 بجرم دفعہ 9(i)3A کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ تھانہ نیپئر۔
*ترجمان ایس ایس پی ضلع ایسٹ*