ایس ایچ او ٹیپو سلطان انسپکٹر طارق محمود ان ایکشن،ہیرو قرار
اعلیٰ افسران کے ٹاسک پر بڑی کامیابیاں،وارداتوں پر موثر کنٹرول،علاقہ معززین کا اظہار اطمنان
ڈکیت و اسٹریٹ کرمنلز،موٹر سائیکل لفٹرز،چوروں کے خلاف بھر پور کاروائیاں،سابقہ ایس ایچ اوز کے ریکارڈ توڑ دیئے
کراچی(رپورٹ:اسٹاف رپورٹر)
ڈی آئی جی ایسٹ زون غلام اظفر میہسر اور ایس ایس پی ضلع ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کے کرمنلز کے خلاف دیئے گئے اسپیشل ٹاسک پر ایس ایچ او ٹیپو سلطان انسپکٹر طارق محمود کی بڑی کامیابیاں حاصل کرنے پر علاقہ معززین نے ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں وارداتوں پر واضح اور بھرپور قابو پانے اور مثالی کمیونٹی پولیسنگ کرنے پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او ٹیپو سلطان انسپکٹر طارق محمود کو بہترین پولیس افسر اور ہیرو قرار دیا واضح رہے کہ ٹیپو سلطان تھانہ کی حدود میں ہاؤس روبری کی بے قابو وارداتوں کو کنٹرول کرنے کا اسپیشل ٹاسک دے کر افسران بالا نے انسپکٹر طارق محمود کو تھانہ ٹیپو سلطان کا ایس ایچ او مقرر کیا تعیناتی کے فوری بعد ایس ایچ او ٹیپو سلطان انسپکٹر طارق محمود نے پولیس پارٹیوں کے ہمراہ راتوں کو بھیس بدل بدل کر علاقے کا گشت اور ناکہ بندی سمیت تکنیکی حکمت عملی اپنائی اس دوران پی ای سی ایچ ایس بلاک نمبر 6 اور اطراف کے علاقوں،شہید ملت روڈ نذد بلوچ پاڑہ بلاک نمبر 4،کراچی ایڈمن سوسائٹی بلاک نمبر 2 کے اطراف کے علاقوں مین شارع فیصل،نرسری،ریلوے پٹری کے اطراف کی کچی بستیوں اور پورے تھانہ ٹیپو سلطان کی حدود میں بھر پور نیٹ ورکنگ کے ذریعے کرمنلز کے خلاف کاروائیوں کے دوران دو پولیس مقابلوں،تعاقب اور چھاپوں کے دوران افغان ڈکیت گینگ،چور گروہوں،موٹر سائیکل لفٹر گینگ سمیت گٹکا ماواء سپلائیروں اور حقہ شیشہ کے خلاف کاروائیوں کے دوران مجموعی 25 ملزمان کو گرفتار کر کے 2 نائن ایم ایم سمیت 12 پستول،ریوالور،8 میگزین،متعدد کارتوس،7 عدد موٹر سائیکلیں،موٹر سائیکلوں کے بڑی تعداد میں پارٹس،بڑی مقدار میں گٹکا ماواء،حقہ شیشہ اور اس کے کئی فلیورز،چھینے و مسروقہ موبائل فونز و دیگر سامان برآمد کیا پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈکیت مارا گیا جبکہ 3 زخمی ڈکیت پکڑے گئے علاوہ ازیں ایس ایچ او ٹیپو سلطان انسپکٹر طارق محمود کی دو ماہ کی تعیناتی میں ریکارڈ کاروائیوں نے کئی سابقہ تھانیداروں کے ریکارڈ توڑ دیئے افسران بالا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور مثالی کمیونٹی پولیسنگ پر ایس ایچ او ٹیپو سلطان انسپکٹر طارق محمود کو انعامات و تعریفی اسناد سے بھی نوازا