بہاری کمیونٹی پاکستان کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک اہم اجلاس طلب۔
بہاری کمیونیٹی پاکستان کا اشفاق سعدی کی رہائش گاہ پر تمام ممبران کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی مورخہ یکم ستمبر بروز اتوار جس میں بہاری کمیونیٹی کے صدر فخرالزماں ملک کی سربراہی میں شریک آفتاب عظمت، حسنين ہاشمی، ظفر اقبال، اشتیاق عالم، محمّد آفتاب و رہنماؤں نے شرکت کی اس میٹنگ میں تمام ممبران کو انکی اہم ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔
صدر بہاری کمیونیٹی فخرالزمان ملک نے متحد اہم فیصلے کئے اور باقاعدہ تنظیم کے سارے ذمہ داران کی ذمہ داریوں کا اعلان کیا ہے۔
1، سید مقبول عالم نائب صدر
2، آفتاب عظمت نائب صدر اوورسیز پاکستانیز
3، حسنین ہاشمی جنرل سیکرٹری
4، ظفر اقبال جنرل ڈپٹی سیکرٹری
5، اشفاق سعدی فائنانس سیکرٹری
6، اشتیاق عالم محمد افتاب رابطہ وہ انفارمیشن کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
7، محترمہ سیدہ حنا فاطمہ خواتین ونگ کی نمائندگی کی۔
اس اجلاس میں بے روزگار نوجوانوں کے روزگار فراہم کرنے ضرورت پر غور و فکر کی اور شناختی کارڈ کے حصول پر حائل رکاوٹوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
کمیونٹی کی رجسٹریشن تمام ممبران سے ان کی این ائی سی کی کاپی اور پاسپورٹ سائز فوٹو لیا اور فوری طور پر رجسٹریشن اور مختلف تنظیمات فلائی وہ سماجی اداروں کے ساتھ یکجہتی کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کیلئے ایک کمیٹی قائم کی گئی اور یہ ذمہ داری اشتیاق عالم،حسن ہاشمی، ظفر اقبال،محمد افتاب کے سپرد کی گئی۔
اس میں سے میٹنگ میں اسد اللہ صدیقی اور زاہد صدیقی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بہاری قوم کے اہم مسائل سے اگاہ کیا جس پر تمام ممبران نے اتفاق رائے کرتے ہوئے رابطہ مہم تیز اور جاری رکھنے پر زور دیا۔