بہاری کمیونیٹی پاکستان سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی اہم میٹنگ مورخہ 16 ستمبر بروز پیر محترم آفتاب عظمت صاحب کے دولت کدے پر منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں اہم سیاسی حالات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور خصوصاً سندھ اسمبلی میں ماروی راشدی کے بہاری برادری کے خلاف کئے جانے والے سندھ اسمبلی کی تقریر پر غور کیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کے بہاری برادری اس نفرت انگیز لسانی تقریر کے خلاف اپنے بھرپور تحفظات کا اظہار کرتی ہے اور ماروی راشدی کے معافی سے کم کسی بات پر راضی نہیں ہو گی۔
1، صدر بہاری کمیونٹی پاکستان جناب فخر الزماں ملک سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی ممبر اسمبلی ماروی راشدی کے بیان کے حوالے سے کی جانے والی احتجاجی پریس کانفرنس اور اس کے بعد کے سیاسی کوششوں سے برادری کو آگاہ کیا اور مستقبل کی حکمت عملی سے کمیونٹی ممبران کو اعتماد میں لیا۔
2، کمیٹی ممبران نے اب تک ئے جانے والے اقدامات اور کارکردگی کا جائزہ پیش کیا گیا۔
3، مختلف برادر تنظیمات کے ساتھ اظہار یکجہتی اور کمیونٹی کے کام میں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون اور رابطے کو مظبوط بنانے کے عمل میں شامل اشتیاق عالم ،آفتاب عظمت، محمّد آفتاب، ظفر اقبال، اسد اللّہ صدیقی، اور حسنین ہاشمی کی کوششوں کو سراہا گیا اور روابط کو مظبوط اور عملی تعاون کے مستقل عمل کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
5، شناختی کارڈ کے حصول میں حائل رکاوٹوں کا جایزہ لیا گیا۔
6، کمیونٹی کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی عملی کوششوں پر تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
اس غیر معمولی میٹنگ میں صدر بہاری کمیونٹی پاکستان محترم فخر الزماں ملک، سید مقبول عالم، آفتاب عظمت، اسداللہ صدیقی، اشتیاق عالم ،اشفاق سعدی، فراز صدیقی، محمد آفتاب، شاہنواز ملک، ظفر اقبال، وقاص شیخ اور حنا فاطمہ نے شرکت کی،