تھانہ تیموریہ کی بڑی کارروائی گٹکا ماوہ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ بڑی تعداد میں تیار ماوہ تمباکو کیمکل اور مکسینگ پیکنگ مشین برآمد
کراچی (محمدحسین سومرو ) تھانہ تیموریہ کیے
علاقے جمیل پلازہ بلاک این میں ایس ایچ او تیموریہ رشید لودھی کا گٹکا ماوہ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ تفصیلات کے مطابق ڈینٹل کالج کے سامنے بلاک این جمیل پلازہ کی دکان میں چھاپہ مار کر دو ملزمان محمد اعظم خان ولد اشرف خان سرور ولد ظہور احمد گرفتار ملزمان کا کہنا ہے ہم رات تین بجے سے صبح چھ بجے تک گٹکا تیار کر کے مشین سے پیکنگ کرتے ہیں ملزمان سے نو سو پچپن تیار پڑیاں چھالیہ اسی کلو تمباکو 96 کلو کیمیکل لیکوئیڈ کیمیکل خوشبو 42کلو گٹکا مصالحہ 100کلو تیار گٹکا 200 کلو چونا اور ایک عدد مکسینگ پیکنگ مشین برآمد کر لی ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام 400/2 جرم دفعہ 3/4/5/6/8گٹکا ماوہ ایکٹ میں گرفتار کر کے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا