جناح ہسپتال صوبے کا ایڈوانس انسٹیٹیوٹ بننے جارہا ہے۔ڈاکٹر رزاق شیخ
ڈاکٹر شاہد رسول ایک بہترین ایڈمنسٹریٹر ثابت ہوئے۔ڈاکٹر عاشق شاہ
پاکستان پیپلز پارٹی کا وژن شعبہ صحت میں بہتری اور عوام کو ایڈوانس سہولیات فراہم کرنا ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز ڈاکٹرز فورم سندھ کے صدر ڈاکٹر عبدالرزاق شیخ اور صدر کراچی ڈویژن ڈاکٹر عاشق حسین شاہ نے ہمارے نمائندہ خصوصی سے جناح ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر شاہد رسول سے ملاقات میں بات کرتے ہوئے کیا۔
وفد کی سربراہی پیپلز ڈاکٹرز فورم سندھ کے صدر ڈاکٹر عبدالرزاق شیخ اور کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاشق حسین شاہ جبکہ ڈاکٹر مسعود کوسو،ڈاکٹر عدیل سمو،ڈاکٹر سکندر علی تونیو شامل تھے۔
ملاقات میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریٹر جناح ہسپتال کراچی ڈاکٹر شاہد رسول صاحب کو مبارکباد کے ساتھ پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی محترم بلاول بھٹو زرداری صاحب وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صاحب اور وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو صاحبہ ایڈوانس انسٹیٹیوٹ کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے بہت جلد جناح ہسپتال میں روبوٹس سرجری کا آغاز کرنے جارہے ہیں اور اس کا سارا سہرا ڈائریکٹر ایڈمنسٹریٹر جناح ہسپتال کراچی کو جاتا ہے جن کی شبانہ روز کوششوں سے جناح ہسپتال میں بہت بہتری کے ساتھ غریب اور نادار مریضوں کا جدید ترین ٹیکنالوجی کے زریعے علاج ہو رہا ہے۔
پیپلز ڈاکٹرز فورم مشکور ہیں اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب کی کہ جن کی خصوصی توجہ اور عوامی خدمت کی سوچ نے صوبے بھر کے ہسپتالوں اور بنیادی صحت مراکز میں جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
ڈاکٹر شاہد رسول کی کنٹیونیش سے حکومت سندھ کا ایک اچھا تاثر پیدا ہوتا ہے کہ حکومت سندھ جناح ہسپتال کراچی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
ہم امید کرتے ہیں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریٹر جناح ہسپتال کراچی سے وہ ہسپتال کے ہر ڈپارٹمنٹ اور یونٹ میں مریضوں کے لیے جدید سہولیات فراہم کرنے میں بہت جلد کامیابی حاصل کر لیں گے۔