رپورٹ۔محمدحسین سومرو
عزیزآباد کی حدود کراچی اکیڈمی کے پاس پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ دو بدو مقابلہ ایس ایس پی سنٹرل
پولیس مقابلہ عزیزآباد بلاک 2 نزد کراچی اکیڈمی حدود تھانہ عزیزآباد میں ہوا
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اسٹریٹ کریمنل زخمی حالت میں گرفتار، 1 مزید ساتھی بلا ضرب گرفتار جبکہ 1 ملزم فرار
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت احمد علی عرف فوجی ولد محمد ایوب اوڈھانو کے نام سے ہوئی، بلاضرب گرفتار ملزم کی شناخت وزیر علی ولد امیر بخش کھوکھر کے نام سے ہوئی جبکہ فراری ملزم کی شناخت غلام عباس ولد اللہ دتہ سرائیکی کے نام سے ہوئی
ملزمان کے قبضے سے 1 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، 2 عدد موبائل فون، نقد رقم اور موٹر سائیکل 70cc برامد ہوئی
زخمی ملزم کو ہسپتال اور بلاضرب گرفتار ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے
برآمدہ موٹر سائیکل کا ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے