رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار کے علاقے گلشن ضیاء میں پولیس اور ڈکیت گینگ کے درمیان مقابلہ، ایس ایس پی ویسٹ
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 01 ملزم ہلاک، ڈکیت گینگ کے دیگر 05 ساتھی ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی
موٹرسائیکلز پر سوار (شاہین فورس) کے جوانوں نے پہاڑ کے عقب میں موجود 03 موٹرسائیکلز پر سوار 06 ملزمان کو چیک کرنے کی کوشش کی۔
ملزمان نے پولیس کو قریب آتا دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پر فائرنگ شروع کردی
پولیس کو قریب آتا دیکھ کر ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پر اندھا دھن فائرنگ شروع کردی۔
پولیس کی حکمت عملی سے جوابی کاروائی کے دوران 01 ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ 05 ساتھی ملزمان رائفلز/پسٹلز سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
ہلاک ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
ہلاک ملزم کی شناخت تلاش ڈیوائس کی مدد سے خادم حسین ولد محمد ایوب کے نام سے ہوئی، جوکہ قبل از بھی 7ATA سمیت دو مختلف مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔
ہلاک ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔