رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ریکارڈ یافتہ عادی کریمنل منشیات سمیت گرفتار۔
ملزم کو تھانہ مدینہ کالونی پولیس نے بلدیہ 7 نمبر سے گرفتار کیا ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی
گرفتار ملزم عرفان عرف چیکو کے قبضہ سے بوقت گرفتاری 54 گرام آئس برآمد ہوئی۔
ملزم کو ایس ایچ او تھانہ مدینہ کالونی انسپکٹر افتخار احمد خانزادہ نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزم منشیات فروشی سمیت گٹکا فروشی میں بھی ملوث ہے۔
ملزم عادی جرائم پیشہ ہے جوکہ پولیس مقابلہ سمیت ناجائز اسلحہ جیسے سنگین مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
ملزم اس سے قبل تھانہ مدینہ کالونی سے پولیس مقابلہ کے دو مختلف مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔
جبکہ ملزم تھانہ مدینہ کالونی کے تین مقدمات میں مفرور بھی تھا۔
ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہ