رُکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
صدر سندھ میڈیا فورم (SMF) معین اللہ شاہ،جنرل سیکرٹری صدیق چوہدری،انفارمیشن سیکرٹری محمد قادر عباسی کا رکن قومی اسمبلی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
سندھ میڈیا فورم (SMF) دعاگو ہے کہ الله تعالیٰ (مرحومہ) کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے (آمین)
کراچی(رپورٹ:اسٹاف رپورٹر)
رُکن قومی اسمبلی اور صدر پیپلز پارٹی شعبۂ خواتین کراچی سیدہ شاہدہ رحمانی کی والدہ انتقال کرگئیں سندھ میڈیا فورم (SMF) کے صدر معین الله شاہ،جنرل سیکرٹری صدیق چوہدری،سینئیر نائب صدر شبیر غوری،نائب صدر محمد شاہ نواز خان،ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں خرم شہزاد،سیکرٹری اطلاعات محمد قادر عباسی اور رابطہ سیکرٹری امیتاز شاہ و دیگر نے رُکن قومی اسمبلی سیدہ شاہدہ رحمانی کی والدہ کے انتقال پر رنج و غم افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سندھ میڈیا فورم (SMF) دعاگو ہے کہ الله تعالیٰ (مرحومہ) کی مغفرت فرمائے،درجات بلند کرے،جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے (آمین)