رپورٹ۔محمد حسین سومرو
ضلع ایسٹ پولیس کی خفیہ طور پر چلنے والے فحاشی کے اڈے پر کامیاب چھاپہ، ملوث ملزمان و ملزمہ گرفتار۔ ایس ایس پی ایسٹ
ملزمان گلشنِ اقبال کے علاقے میں واقع العصر اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں خفیہ طور پر فحاشی کا اڈا آپریٹ کررہے تھے۔
ایس ایچ او تھانہ عزیز بھٹی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ فحاشی کے اڈے پر کاروائی کرکے 06 ملزمان اور 03 خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، 05 عدد موبائل فونز اور 3 ہزار روپے نقدی جامع تلاشی قبضہ پولیس میں لے لی گئی ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ
گرفتار ملزمان میں ساجد خان ولد زاہد خان، اسد خان ولد ساجد خان، عبداللہ ولد ساجد خان، احمد ولد اختر، خضر ولد مُضَاور اور عزت اللہ ولد عید خان شامل ہیں۔
جبکہ خاتون ملزمہ میں کنول ناز، ثمرین اور فرزانہ ناز شامل ہیں۔
*ترجمان ایس ایس پی ضلع ایسٹ*