رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ضلع ویسٹ پولیس کا احسن اقدام، دوران پیٹرولنگ ملنے والے گمشدہ بچے کو والدین سے ملوادیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
ایس ایچ او اقبال مارکیٹ کو دوران پیٹرولنگ خلیل مارکیٹ سے 05 سالہ ابوطلحہ ولد عبید اللّٰہ نامی بچہ لاوارث حالت میں ملا۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی
بچے کے متعلق معلومات حاصل کرنے پر پتہ چلا کہ بچہ گلشن غازی بلدیہ کا رہائشی ہے جو کہ مورخہ 29 مئی 2024 سے لاپتہ تھا۔
بچے کے والد کی جانب سے بچے کی گمشدگی کی اطلاع بھی تھانہ اتحاد ٹاؤن میں دی گئی تھی۔
پولیس نے بچے کے والد سے رابطہ کرکے بچہ باحفاظت والد کے سپرد کردیا۔ پریشان حال والد نے پولیس کے اس اقدام کو خوب سراہا اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
*ترجمان ایس ایس پی ضلع ویسٹ*