طاقتور و صحتمند ماحول پر خصوصی توجہ لازم ہے۔طبی ماہرین
ہیلتھ اینڈ ویلنس ایکسپو کے پہلے روز طب سے متعلق اسٹالز پر لوگوں کی بڑی تعداد نے خصوصی دلچسپی لی اور آگاہی حاصل کی۔
ایکسپو میں سمینار اور میڈیا سے ڈاکٹر جنید علی شاہ، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، ڈاکٹر عمارہ، ایس ایم سجاد، کوکب اقبال اور طبی ماہرین نے اظہار خیال کیا۔
ہیلتھ ایکسپو آج (جمعرات) کو دوسرے روز بھی جاری رہے گی، حکومتی شخصیات اور طبی ماہرین اظہار خیال کریں گے۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہیلتھ اینڈ ویلنس ایکسپو کے پہلے دن سمینار کے چار سیشن ہوئے سمینار میں صحت و سلامتی سے متعلق مختلف اداروں و شعبوں کے ماہرین نے شرکاء کو انسانی صحت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ طاقتور اور خوبصورت صحتمند ماحول اسی وقت میسر ہو سکتا ہے جب ہم اپنی صحت پر خصوصی توجہ دیں اور صحت و سلامتی سے متعلق ادارے اپنا اہم کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار مقامی ہوٹل میں منقعدہ ہیلتھ اینڈ ویلنس ایکسپو کے پہلے روز ڈاو میڈیکل یونیورسٹی، آغا خان یونیورسٹی، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن، ریسکیو 1122، ای ایف یو لائف انشورنس لمیٹڈ، ایم جیاین ڈیجیٹل، اے او ہسپتال، دی ہیلتھ فاونڈیشن، کارڈوبا ہوم کیئر انسٹیٹیوٹ، نرسنگ اینڈ ہیلتھ کیئر، ساوتھ سٹی ہسپتال،انڈس ہسپتال، پاکستان کنزیومر ایسوسی ایشن، ہائی کیو فارما سیوٹیکل سمیت صحت و سلامتی کے دیگر اداروں کے ذمہ داران اور طبی ماہرین نے کیا سیمینار اور میڈیا سے اظہار خیال کرنے والوں میں ڈاکٹر جنید علی شاہ، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، ڈاکٹر عمارہ، اوربٹ کے سی او او ایس ایم سجاد، مس ملیحہ جاوید، ڈاکٹر احمر، ڈاکٹر فراز عالم، ڈاکٹر شیریں، مس خیر النساء ھدا، ڈاکٹر خالد احمد شیخ، ڈاکٹر احسن قوی و دیگر شامل تھے، مزکورہ اداروں کے ذمہ داران اور طبی ماہرین نے عوام. پر زور دیا کہ وہ صحت سے متعلق ایسے ایونٹ میں ضرور شرکت کریں تاکہ انہیں طبی ماہرین کے مشوروں سے استفادہ حاصل ہوسکے اور طب سے متعلق تمام ماہرین کو بھی چاہیے کہ وہ معیاری اور ایسی ضروری ادویات مریضوں کو دیں جو وہ بآسانی حاصل کر سکیں اور عوام کو بھی چاہیے کہ وہ تمام بیماریوں سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں دریں اثناء ہیلتھ اینڈ ویلنس ایکسپو آج جمعرات کو دوسرے دن بھی جاری رہے گی جس میں معتدد طبی ماہرین و صحت و سلامتی کے ادارے شامل ہونگے.