ظالمانہ ٹیکسز اور کمرتوڑ مہنگائی کے خلاف
کراچی کے تاجروں کا پرزور احتجاج
انکم ٹیکس کے قوانین میں ناجائز تبدیلی کرکے تاجروں سے لوٹ مار ,بجلی نہ بنانے پر بھی IPP’s کو ڈالروں میں ادائیگی کرکے عوام اور تاجروں پر بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکسز عائد کردینے, پٹرول پر ضرورت سے زائد ٹیکسز عائد کرکے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیرضروری اضافے کے سبب مہنگائی کے ھولناک طوفان نے ملکی معیشت کو تباہ وبرباد کردیا ھے۔
حکومت کی ان ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف کراچی کی تمام تاجر تنظیمیں کل بروز جمعرات یکم اگست سہ پہر 4 بجے بولٹن مارکیٹ پر ایک شاندار احتجاجی مظاہرہ کررہی ہیں۔ صدر کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی اس میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا ھے۔
آپ سے التماس ھے کہ اس احتجاجی مظاہرے میں لازمی شرکت کرکے اپنی قومی یکجہتی کا اظہار کریں۔
آپ کا بھائی
منہاج گلفام
صدر کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن