رپورٹ۔محمدحسین سومرو
کراچی تھانہ ٹیپو سلطان انویسٹیگیشن کی کاروائی کامیاب کاروائی ملزمان کو گرفتار کیا اور کورٹ سے سزا دلوادی
ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 مارچ 2019 کو تھانہ ٹیپو سلطان کی حدود میں رہائشی گھر میں 20 سے 25 لاکھ اور 15 ہزار کیش کی چوری ہوئی
ملزم نے گھر سے 16 سالہ بچی فاطمہ کو اپنے ہمراہ بھگا کر لے گیا اور شادی کرلی
ملزم انتہائی شاطر دماغ ہے ملزم فاطمہ کو ٹیوشن دینے گھر آتا تھا، اسی دوران شاطر ملزم نے تمام منصوبہ بنایا
فاطمہ کے والد مدعی بدر منیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا
ایس پی انویسٹیگیشن ایسٹ علینہ راجپڑ کی ھدایت پر انویسٹیگیشن پولیس کو ٹاسک دے دیا گیا
کس کے آئی او محمّد عظیم بھٹی نے دن رات محنت سے کیس پر کام شروع کردیا
بعد ازاں واردات میں ملوث ملزم اشرف علی کو گرفتار کرلیا اور بچی فاطمہ کو بھی ملزم کے قبضہ سے آزاد کروایا گیا
کیس کے آئی او محمّد عظیم کو حکام بالا کی جانب سے شاباشی دی گئی جبکہ مدعی نے بھی سراہا
معزز عدالت میں کیس چلا اور مدعی اور پولیس کی کاوشوں کے بعد عدالت نے ملزم کو آج سزا سنادی اور ملزم کو گرفتار کرکے زیر ضمانت ملزم کو جیل روانہ کردیا