کراچی۔محمدحسین سومرو
شاہراہِ نور جہاں پولیس کا اسٹریٹ کریمنل کے ساتھ پولیس مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں جبکہ 2 ڈاکو بلاضرب گرفتار . ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی
پولیس مقابلہ دِیر کالونی نارتھ ناظم آباد بلاک P کے پاس ہوا دوران مقابلہ دورانِ مقابلہ 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ 2 ملزمان بلا ضرب گرفتار کرلیے گئے
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد سدھیر ولد عبدالحمید کے نام سے ہوئی جبکہ بلاضرب گرفتار ملزمان کی شناخت آصف علی ولد غلام شبیر اور رضوان علی ولد منور احمد کے ناموں سے ہوئی
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پسٹل 30 بور لوڈ میگزین 2 راؤنڈ، 1 مصنوعی پسٹل اور 1 عدد موٹر سائیکل برامد کرلیا گیا
زخمی ملزم کو فوری طور پر ہسپتال جبکہ 2 ملزمان کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، ملزمان کا ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے
بواپسی تھانہ ضابطے کی کاروائی مکمل کر کے مقدمے کا اندراج کیا جائے گا