محکمہ پاپولیش ضلع حیدرآباد کی جانب سے عالمی یوم آبادی کے حوالے سے حیدرآباد پریس کلب میںسمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے حیدرآباد ضلع کے سینئر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو منیجر ہینڈز عبدالرزاق عمرانی نے کہاکہ سندھ کے مختلف علاقوں میں ہم نے اپنی نوجوان لڑکیوں اور شادی شدہ خواتین کے حقوق اور آواز اٹھانے کے لیے 11 جولائی کو عالمی یوم آبادی منایا یکساں طور پر ان کے حقوق اور ان کی آواز پر غور اور روشن خیالی کے ساتھ برابری کا سلوک کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ خاندانی منصوبہ بندی بچوں کو روکنے کے لیے نہیں بلکہ ان بچوں کی صحت کو بہتر بنانے اور آبادی میں بے تحاشہ اضافے کو روکنے کے لیے بہت ضروری ہے جس کی وجہ سے ہم نقصان اٹھا رہے ہیں۔ ہر قسم کے مسائل سے ہمارے ملک میں ہر خاندان میں 4 سے 5 افراد شادی شدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہینڈز حیدرآباد میں خاندانی منصوبہ بندی کے منصوبوںپرکام کئے جارہے ہیں جس میں ماں اور بچوں کی صحت کا مکمل خیال کیاجائیگا، انہوںنے کہاکہ اس پراجیکٹ میں ہم 300 ایسے دیہاتوں میں کام کر رہے ہیں جن میں صحت کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے، وہاں کے گاؤں والوں کے تعاون سے ایک عورت ہے جسے ماروی ورکر کے طور پر رکھا گیا ہے جو گاؤں میں ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کام کرے گی۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بخت علی سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، آنے والے وقت میں ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ اپنی معیشت کو بہتر کر سکیں۔ آبادی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور اس کا ہماری زراعت پر بہت اثر پڑ رہا ہے، مستقبل میں ہماری زرعی خوراک کم ہو جائے گی اور ہماری حکومت کے پاس وسائل نہیں ہیں کیونکہ ہمارے ملک کی آبادی بہت زیادہ ہے۔ خاندانی منصوبہ بندی ہمارے معاشرے کو بہتر بنانے اور ہمارے بچوں اور خواتین کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے خاندانی منصوبہ بندی کرناہے۔ اس موقع پر ہینڈز کی ڈسٹرکٹ پروجیکٹ منیجر ساجدہ بھنبھرو نے بھی خطاب کیا۔
حالیہ شدید گرمی سے ہونے والی اموات بلڈ پریشر اور امراض قلب میں اضافے کو مد نظررکھتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج نے کی ہدایت پر پولیس سہولت سینٹر کے زیر اہتمام امراض قلب اور بلڈ پریشر کے عوامل و اسباب اور ان سے تحفظ کے لئے ایک روزہ آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جسمیں ماہر امراض قلب ڈاکٹر شوکت میمن نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دل اور گردوں کی اکثر بیماریوں کا سبب بلڈ پریشر ہوتا ہے اپنی زندگی کو صحت مند زندگی گزارنے کے ورزش، پھل اور سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں کھانے پینے کی اشیا میں احتیاط برتی جائیں اور مرغن کھانوں سے اجتناب پرہیز کریں انہوں نے مزید کہا کہ بلڈ پریشر کو معمولی نہ سمجھا جائے یہ فالج، دل گردوں اور آنکھوں کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ سیمینار کے مہمان خصوصی طاہر احمد نورانی ایس پی کمپلئین سیل حیدرآباد رینج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ اخلاق ہے،سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا ہوکر صحت مند زندگی گزاری جا سکتی ہے تمباکو نوشی اور نشہ آور آشیا سے پرہیز کریں انہوں نے مزید کہا کہ انفرادی و اجتماعی سطع پر ترقی میں کردار ادا کرنے کے لئے انسان کا صحت مند ہونا لازمی ہے انہوں نے نو جوانوں پر زور دیا کہ وہ ایکسر سائز سمیت دیگر صحتمندانہ سرگرمیوں کو اپنائیں۔منیجر پولیس سہولت سینٹر PFC انسپکٹر سکندر مصطفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا سیمینار ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج کی ہدایت پر منعقد کیا گیا ہے جسکا مقصد حالیہ شدید گرمی سے ہونے والی اموات و دل اور بلڈ پریشر میں اضافے کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آگاہی فراہم کرنا تھا انہوں نے مزید کہا کہ آج کے معلوماتی لیکچر سے شہریوں کو مفید معلومات حاصل ہوئی ہیں شہریوں کی سہولت اور آگاہی کے لئے آئندہ بھی اس نوعیت کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ سمینار کے اختتام پر ایس پی کمپلئین سیل طاہر احمد نورانی اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر شوکت میمن و دیگر کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ سیمنار کے اختتام پر ایس پی کمپلئین سیل طاہر احمد نورانی اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر شوکت میمن و دیگر کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رکن الاسلام جامعہ مجددیہ حیدرآباد میں جے یو پی ضلع حیدرآباد کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب(بسلسلہ رکنیت سازی مہم)میں جے یو پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جے یو پی کی شمولیت عبادت ہے کیونکہ یہ مقام مصطفے ۖ کے تحفظ اور نظام مصطفے ۖ کے نفاذ کی عملی کوششوں کا نام ہے ملک کے پیچیدہ مسائل کا حل اسی میں مضمر ہے سے حکمرانوں نے ملک کو تباہ وبرباد کردیا بجلی کے بلوں سے تنگ والدین اپنے بچوں کو زندہ درگور کررہے ہیں لیکن بے حس حکمراں عوام پر مہنگائی کا طوفان مسلط کئے ہوئے ہیں ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا گیا ہے فاقہ کشی کے حالات پیدا ہو چکے ہیں غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے شدید ترین گرمی میں بجلی،گیس اور پانی کی لوڈشیڈنگ بنیادی سہولتوں سے عوام کو محروم رکھ کراشرافیہ کو نوازا جارہا ہے آپ نے دیکھا کشمیر میں عوام منظم ہو کر نکلے اپنی سیاسی طاقت بنائی حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیااور بجلی کی قیمتیں کم کرنا پڑیں ہمیں عملی طور پر سیاسی قوت بنا کر نکلنا ہوگا تب ہی اس ظالمانہ نظام سے نجات مل سکے گی انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاست کا محور لوٹ کھسوٹ اور کرپشن ہے جبکہ جمعیت علما پاکستان کی سیاست مقام مصطفے ۖ کے تحفظ اور نظام مصطفے ۖ کے عملی نفاذ کی جدوجہد پر مبنی ہے جو بڑا عظیم مقصد ہے جس کیلئے صحابہ کرام نے بے پناہ ظلم و ستم اور صعبتیں برداشت کیں حضور ۖ نے ہجرت مدینہ کی اور وہاں جا کر سیاسی قوت بنائی اور مدینہ کی ریاست قائم کی اس عظیم مقصد کیلئے اب ہم سب کو ملکر سیاسی قوت بنانا ہوگی کیونکہ سیاسی قوت کے بغیر ملک کا نظام تبدیل نہیں کیا جاسکتا جب تک سیاسی قوت نہ ہو اس وقت تک اسلام اور دینی احکامات کو نافذ نہیں کرسکتے اس لئے ہمیں اپنی سیاسی قوت بنانا ہوگی انہوں نے کہا کہ دین اسلام اور نظام مصطفے ۖ سے محبت کے جذبہ سے سرشار ہو کر آپ نے نظام مصطفے ۖ کے قافلہ میں شمولیت اختیار کر کے عملی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے آپ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگئی ہے کہ آپ نظام مصطفے ۖ کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں خوف کے بتوں کو توڑ دیں نظام مصطفے کے پرچم کو مضبوطی سے تھام کر نکلیں سیاسی کام جس کا بیڑا آپ نے اٹھا لیا ہے وہ بہت اہمیت کا حامل ہے اور جمعیت علما پاکستان کی سیاست جو مقام مصطفے ۖ کے تحفظ اور نظام مصطفے ۖ کے نفاذ کے لئے ہے سب سے زیادہ منفرد اور اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اسلام کی تاریخ ہمیں یہ بتاتی ہے کہ جب تک سیاسی قوت حاصل نہ کرلی جائے آپ کوئی نظام نافذ نہیں کرسکتے لہذا ہمیں اپنی سیاسی قوت کو منظم اور مربوط کرنا ہوگی تب ہی ہم اس ملک میں نظام مصطفے ۖ کو نافذ کرسکتے ہیں استقبالیہ سے جے یو پی کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر یونس دانش سابق ایم پی اے عبدالرحمن راجپوت،صوبائی رہنماعلامہ قاری نیاز احمد نقشبندی،عید گاہ رانی باغ کے خطیب علامہ رجب علی سکندری،ڈویژنل جنرل سیکریٹری حافظ اشفاق حسین نقشبندی،ضلعی صدر علامہ قاری غلام سرورامینی،ضلعی سینئر نائب صدر حافظ ارشاد حسین نقشبندی،ضلعی جنرل سیکریٹری محمد رضوان شیخ،تحصیل حیدرآباد کے صدر قاری شعیب امینی،تحصیل لطیف آباد کے صدر قاری اعظم نے بھی خطاب کیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج سے آج ان کے دفتر میں اغوا کاروں کے چنگل سے بحفاظت بازیاب ہونے والے ہندو تاجر نریش کمار کی قیادت میں ہندو برادری کے ایک وفد نے ملاقات کی وفد میں ڈاکٹر ٹیک چند، شیوا رام، پریم داس، ایشور داس اور کپل دیو شامل تھے، وفد نے ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج کی سربراہی میں مغوی ہندو تاجر نریش کمار کی بحفاظت بازیابی کیلئے پولیس کاروائیوں پر ان کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کی کاوشوں کو سراہا وفد نے ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج کو شال اور سوینئر کا تحفہ پیش کیا۔ اس موقع پر عدیل صدیقی صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری)، کنور ضیاالرحمان (چیئرمین نوری آباد ٹریڈ ایسوسی ایشن) فاروق شیخانی (صدر اسمال چیمبر آف اسمال ٹریڈرز بھی موجود تھے،واضح رہے کہ بازیاب ہندو تاجر کو مٹیاری کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا جسے پولیس نے بھرپور چھاپہ مار کارروائیوں کے نتیجے بغیر تاوان بحفاظت بازیاب کروایا۔
نیو سبزی منڈی ہالاناکہ حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری فہیم قریشی نے اج ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن سے ان کے دفتر میں خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔ ملاقات میں جنرل سیکریٹری فہیم قریشی نے سبزی منڈی ہالاناکہ حیدرآباد کے مسائل سے اگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے تمام مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میں خود منڈی کا جلد دورہ کرکے موجودہ صورتحال کا جائزہ لوگا۔
ایس ایس پی حیدرآباد کا انجمن تاجران صدر بازار کا دورہایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی کا انجمن تاجران صدر بازار کا دورہاس موقع پر ڈی ایس پی کینٹ افتخار احمد برڑو، ایس ایچ او کینٹ انسپیکٹر عبدالرزاق و دیگر بھی موجود تھیپیٹرن چیف و صدر انجمن تاجران صدر بازار نے مہمان خصوصی SSP حیدرآباد کا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر پیٹرن چیف ندیم احمد صدیقی، پریزیڈنٹ معیز عباس، سینئیر وائس پریزیڈنٹ حسنین حاطمی، وائس پریزیڈنٹ نبیل صدیقی و دیگر عہدیداران و زمہ داران موجود تھیانجمن تاجران صدر بازار کی جانب سے SSP حیدرآباد کو انکی آمد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا اور آپ کو سندھ کی روایتی اجرک و ٹوپی کا تحفہ پیش کیا گیاانجمن تاجران صدر بازار کی جانب سے شہر کی موجودہ صورتحال، محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات، کرائم کے حوالے سمیت امن و امان پر بات چیت کی گئی مزید اپنے چند گذارشات پیش کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کیساتھ اپنے بھرپور تعاون کا اظہار کیا گیاایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کے پاس آکر بے حد خوشی ہوئی، آپ کی محبت اور تعاون کا بے حد شکریہ، آپ تمام تاجر حضرات میرے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، حیدرآباد میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن کوششیں جاری ہیں اور ہماری اولین ترجیحات میں تاجر و شہریوں کو پر امن ماحول فراہم کرنا ہے، محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے موثر انتظامات تشکیل دے دیے گئے ہیں، مزید آپ کے پیش کردہ گذارشات پر ہر ممکن عملدرآمد کیا جائے گا۔
میئر حیدرآباد کاشف علی شورو اور میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن کی ہدایت انکروچمنٹ انچارج رشیدہ بانو صاحبہ نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ سادات کالونی امام بارگاہ لطیف آباد نمبر 09 کیاطرافی ایریا اور محرم الحرام کے جلوس مجالس کے راستوں اور گزرگاہوں پر انکروچمنٹ عملے کی کاروائی امام بارگاہ کے اطرافی راستے کلئیر کروائے لطیف آباد نمبر 12 خدا حافظ بورڈلطیف آباد نمبر 08. لطیف آباد نمبر 09 امامیہ ٹرسٹ کے اطرافی روڈو پر اینٹی انکروچمنٹ اسٹاف کی کاروائیاں۔ دوران کاروائی اینٹی انکروچمنٹ سیل لطیف آباد کی انچارج رشیدہ بانو صاحبہ نے حسینی مسجد و امام باگاہ لطیف آباد 11 کے ذمیدار علیم تقوی بھائی سے ملاقات کی اور جلوس کی گزر گاہوں میں مسائل پر گفتگو کی میڈم رشید بانو صاحبہ نے علیم تقوی بھائی کو مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائیمیڈم رشیدہ بانو صاحبہ نے اپنی سربراہی میں امام بارگاہوں کے اطرافی راستوں اور روڈ ایریا پر رکھا ہوا سامان اٹھاوا کر روڈ ایریا خالی کروادیا.میڈم رشیدہ بانو صاحبہ نے واضح کیا کہ ناجائز تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے تمام انکروچر سے گزارش ہے رضاکارانہ طور پر ختم کردے بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے آپریشن میں کسی بھی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے نائب صدر عرفان آرائیں حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر ناصر شیخ جنرل سیکرٹری امجد اسلام سینیئر نائب صدر آفتاب رند نائب صدر اصغر خانوٹی ایف ایس سی کے ممبر عبداللہ سروئی عمران پاٹولی عاشق سانگ عبد القادر توصیفی اور آصف شیخ نے پی ایف یو جے ورکرز ضلعہ مٹیاری کے عہدیدار اشفاق بلیدی اور علی حیدر ملاح پر کئے جانے والے قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر واقعہ کا نوٹس لیا جائے انہوں نے کہا کہ سندھ میں صحافی غیر محفوظ ہوچکے ہیں انہیں کبھی جرائم پیشہ افراد اور کبھی پولیس کی زیادتیوں کا سامنا ہے انہوں نے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن آئی جی سندھ ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی مٹیاری سمیت دیگر سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں سینیئر صحافیوں پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے بصورت دیگر سندھ بھر میں احتجاج کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد متعلقہ پولیس کی خاموشی اور بے حسی اس بات کا ثبوت ہے کہ پولیس ملزمان کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔