معروف ماہر نفسیات اور نفاذ اردو تحریک کے بانی ڈاکٹر سید مبین اختر مرحوم کی یاد میں گلشن اقبال کراچی میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔
مقررین نے ڈاکٹر سید مبین اختر مرحوم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی سوانح حیات پر روشنی ڈالی ۔
تقریب کی صدارت اُردو سندھی ادبی سنگت کے رہنما جناب مجید رحمانی نے کی جبکہ تعارفی کلمات مرکز قومی زبان کے رہنما کلیم علی خان نے پیش کئے ۔
تقریب کی روح رواں اور اردو اتحاد کی رہنما محترمہ گلناز محمود نے مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔
ڈاکٹر سید مبین اختر مرحوم کے بڑے صاحب زادے ڈاکٹر سید صلاح الدین اور میزان بینک کے جنرل مینیجر جناب ریاض احمد جوئیہ نے خصوصی شرکت کی ۔
دیگر مقررین میں جناب ڈاکٹر فیاض احمد ، جمعیت الفلاح کے جنرل سیکرٹری قمر محمد خان ، سید صبغت اللہ شاہ ، جناب فہیم برنی ، جناب نفیس احمد ، انجینئر انتصار غوری ، طیب بدر راجپوت ، رضی حسین سید ، ڈاکٹر طاہر خان اور کاشف مجید نے اپنے اپنے الفاظوں میں ڈاکٹر سید مبین اختر مرحوم کو خراج تحسین پیش کیا ۔
اجلاس میں ڈاکٹر سید مبین اختر مرحوم کے نام سے کراچی کی ایک شاہراہِ منسوب کرنے اور ۲۹ اپریل کو ہر سال یوم وفات منانے کی قرارداد بھی منظور کی گئی ۔
تعزیتی اجلاس میں مرحوم کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی ۔