ویسٹ، تھانہ اورنگی پولیس کا گھر کی آڑ میں گٹکا ماوا تیار کرنے والی منی فیکٹری پر چھاپہ۔
کراچی (رپورٹ: ایاز خان)
ایس ایچ او اورنگی جمال لغاری خان کی خفیہ اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کاروائی کے دوران منی فیکٹری کا مالک وسیم بنگالی گرفتار۔ملزمان سیکٹر 12 ایل مچھلی مارکیٹ میں اندرونِ مکان گٹکا ماوا کی فیکٹری آپریٹ کررہے تھے۔ منی فیکٹری سے بھاری تعداد میں تیار/غیر تیار گٹکا ماوا، بھاری تعداد میں چھالیہ، تمباکو، چونا اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ملزم کی منی فیکٹری پر ایک ہفتہ قبل بھی کاروائی کرکے بھاری تعداد میں گٹکا ماوا و سامان سمیت ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس کی گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کاروائی پر اہل علاقہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے حق میں نارے بازی بھی کی۔