مسئلہ فلسطین اور کشمیر کا حل امت کی گردن پر قرض ہے،علماء مشائخ پاکستانیوں کوملک دوست اور ملک دشمن قوتوں میں فرق کرنا ہو گا،صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی
جمعہ 17مئی کو ملک بھر میں عزم تحفظ پاکستان و حدت امت کے ظور پر منایا جائے گا،اجلاس میں فیصلہ
9مئی اصل مجرموں کوکیفر کردارتک پہنچایا جائے،یو ایم ایف پی کا مطالبہ
ملک بھر کے علماء مشائخ کی جانب سے سوئڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کی مذمت
پاک فوج کے خلاف نفرتیں پھیلانے والے ہمارے ملک کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ ہم سب کو مل کر ان کا محاسبہ کرنا ہو گا
پاکستان کی آزادی،خودداری اورخودمختاری ہمارے نڈر اوربہادرفوجی جوانوں کی قربانیوں کاثمر ہے،مجلس عاملہ اجلاس کی قرار داد
اجلاس میں علاقائی وملکی اور فلسطین، افغانستان،کشمیرودیگراسلامی دنیاوعالمی صورتحال اور ؤ ایم ایف پی کے تنظیمی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)مسئلہ فلسطین اور کشمیر کا حل امت کی گردن پر قرض ہے عالمِ اسلام کی قیادت جس قدر تاخیر کرے گی حالات گھمبیر اور جارح ناجائز قابض قوتیں اپنی گرفت مضبوط کریں گی علمائے کرام مشائخ عظام،آئمہ کرام،دانشور قوم کی رہنمائی کریں۔ترقی وخوشحالی، اتحاد و یکجہتی، عدل وانصاف سے ہی ہم دشمن کامقابلہ کرسکتے ہیں،مئی جیسے واقعات قابل مذمت اور ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہیں۔ پاکستانیوں کوملک دوست اور ملک دشمن قوتوں میں فرق کرنا ہو گا۔9مئی اصل مجرموں کوکیفر کردارتک پہنچایا جائے۔پاک فوج کے خلاف نفرتیں پھیلانے والے ہمارے ملک کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ ہم سب کو مل کر ان کا محاسبہ کرنا ہو گا۔ پاکستان کی آزادی،خودداری اورخودمختاری ہمارے نڈر اوربہادرفوجی جوانوں کی قربانیوں کاثمر ہے۔ افواج پاکستان ہمارا فخر ہیں اور پاکستان کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ان خیالات کااظہار ملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے سربراہ سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا نے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے صدارتی خطاب میں کیا،اجلاس میں پرو فیسر ڈاکٹرجلال الدین نوری،وفیسر ڈاکٹر دلاور نوری، پروفیسر ڈاکٹر سعید سہروردی، پیر سیدارشد حسین اشرفی،پیر سید محمد خرم شاہ جیلانی،پروفیسر ڈاکٹر علامہ سعید سہروردی،پروفیسر ڈاکٹرمہربان نقشبندی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ، صوفی سید مسرورہاشمی خانی، پروفیسر ڈاکٹر علامہ ضیاء الدین،پر و فیسر علامہ ڈاکٹر محمود عالم خرم آسی جہانگیری،مولانا سلمان بٹلہ جمیل خان،سلیم بخاری،این پی سی کے صدر محمد افضل وارثی و دیگرجید علماء مشائخ نے شرکت کی،اجلاس میں علاقائی وملکی اور فلسطین، افغانستان،کشمیرودیگراسلامی دنیاوعالمی صورتحال اور ؤ ایم ایف پی کے تنظیمی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ 17مئی کو ملک بھر میں عزم تحفظ پاکستان و حدت امت کے ظور پر منایا جائے گا،اجلاس میں کہ سوئڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان سمیت اسلامی ممالک کی حکومت کو اللہ غیرت اسلامی عطا کرے‘حکومت پاکستان سوئڈن سمیت فلسطین کے خلاف اعلان جہاد کرے۔آج مسلمانوں کی غیرت کہاں مر گئی کہ دنیا کی عظیم کتاب قرآن پاک کی کھلے عام سوئیڈن میں بے حرمتی کی جاتی ہے کس طرح فلسطین کے نہتے مسلمانوں کی نسل کشی کی جاتی ہے مگر ہمارے اسلامی حکمران خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے نظرآتے ہے جس کی ہم ہر فورم پر مذمت کرتے ہیں۔اجلاس سے خطاب میں صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے کہا کہ اسلام و مسلم اور ملک دشمن قوتوں کے جارحانہ عزائم کو آگے بڑھنے سے روکناوقت کی اہم ضرورت ہے۔مسلم حکمران غیرت وہمت کامظاہرہ کریں۔ہمسائیہ اسلامی ممالک سے تعلقات بہتر بنانے سے ترقی وخوشحالی راہیں ہموارہوگی۔انہوں نے کہاکہ فلسطین کے مظلوم عوام مسلم حکمران،افواج کے سربراہان کی طرف امیدبھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔مسلمانوں کے دیگر مقدس مقامات اور اسٹرٹیجک اہمیت کے حامل مسلم ممالک زیادہ خطرات سے دوچار ہونگے اسلامی ممالک کے سربراہان اگر غزہ فلسطین کی موجودہ صورت حال میں بھی مطلوبہ اور مضبوط اقدام نہیں کرتے تو یہ بڑا المیہ ہوگااس جرم کو قدرت اور مسلم عوام معاف نہیں کریں گے مسلم عوام نے غزہ فلسطین کے مظلوم عوام کیساتھ زبردست اور تاریخی اظہار کرکے غیرت واتحاد امت کاثبوت دے دیا۔ فلسطین کے عوام کی نسل کشی مسلم حکمرانوں سپہ سالاروں کی امریکی غلامی، اقتدار بچانے کی روش کی وجہ سے ہورہی ہے۔اسرائیل دہشتگردامریکا کاناجائزاولادہے۔
جاری کردہ میڈیا سیل:علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان۔