پاکستان اور ترکی مل کر صحت کے شعبے کو مضبوط بنائیں گے۔ قونصل جنرل ترکیہ
ہیلتھ اینڈ ویلنس ایکسپو کا پیغام صحت کے ساتھ اختتام۔ قونصل جنرل ترکیہ مسٹر سنگو کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
ایکسپو سیمینار سے ڈاکٹر جنید علی شاہ، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، برگیڈیئر (ر) طارق قدیر لاکھیار، ایس این سجاد، نصرت فہیم اور ڈاکٹر عمارہ کا خطاب
ہیلتھ ایکسپو میں سینکڑوں شرکاء نے بلڈ و آنکھوں کے ٹیسٹ کرائے اور تھراپی کی۔ کامیاب ایکسپو کا سہراء ایس ایم سجاد کے سر رہا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں صحت کے حوالے سے ہونے والی دو روزہ ہیلتھ اینڈ ویلنس ایکسپو طبی ماہرین کے پیغام کے ساتھ اختتام پزیر ہو گئی۔مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایکسپو کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل ترکیہ مسٹر سنگو نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مضبوط اور برادرانہ ہیں۔ دونوں ممالک ملکر صحت کے شعبے کو مزید مضبوط کرینگے۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر جنید علی شاہ، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، برگیڈیئر (ر) طارق قدیر لاکھیار اور اوربٹ کے سی او او ایس ایم سجاد نے قونصل جنرل ترکیہ مسٹر سنگو کو ہیلتھ اینڈ ویلنس ایکسپو کی یادگاری شیلڈ پیش کی۔ قبل ازیں ایکسپو کے دوسرے روز خواتین کی بڑی تعداد ایکسپو میں امڈ آئی۔ کراچی میں صحت کے حوالے سے ہونے والی دو روزہ ہیلتھ اینڈ ویلنس ایکسپو طبی ماہرین کے پیغام کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ خواتین نے ہیلتھ ایکسرسائز میں خصوصی دلچسپی لی جبکہ ایکسپو میں ہسپتالوں، لیب اور طب سے متعلق دیگر اداروں نے صحت برقرار رکھنے کے لیے اپنے اپنے اسٹالوں پر آنے والی خواتین اور دیگر شرکاء کو پیغام صحت دیا، ایکسپو میں سینکڑوں شرکاء جن میں خواتین بھی شامل ہیں بلڈ اور انکھوں کے فری ٹیسٹ کیے جبکہ مختلف بیماریوں کے حوالوں سے کون کونسی اور عام حالات میں کیا کیا تھراپی کی جا سکتی ہے سیمینار میں شرکاء کو اگاہی دی ہیلتھ ویلنس ایکسپو میں سیمینار کے سات سیشن ہوئے، سمینار میں ترکیہ کونسل جنرل مسٹر سنگو، ڈاکٹر جنید علی شاہ،ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، نصرت فہیم، ڈاکٹر عمارہ، ڈاکٹر حناانیس، ڈاکٹر شاہد رضا، ڈاکٹر شاہد نور، معیز احمد خان،صباحت علی خان، عادل نعیم نے صحت کے حوالے سے لیکچرز دیئے جبکہ ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، اوربٹ کے سی او او ایس ایم سجاد اور ڈاکٹر قیصر سجاد نے ڈاکٹرز، طبی اسٹاف اور ایکسپو منتظمین میں شیلڈ اور اسناد تقسیم کیں ہیلتھ اینڈ ویلنس ایکسپو میں نمایاں کردار ادا کرنے پر طبی ماہرین نے کراچی میں صحت و سلامتی کے حوالے سے دو روزہ ایکسپو کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایکسپو کی کامیابی کا سہراء اوربٹ کے سی او او ایس ایم سجاد کو جاتا ہے جبکہ ڈاکٹر جنید علی شاہ اور ڈاکٹر فرحان عیسیٰ ایکسپو کی جان قرار پائے دریں اثناء ایکسپو میں میری فارمیسی، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن، ہالسٹک نیوٹرونٹس ویلنس کلینک، سایہ امپیکس، سنا ہیلتھ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ، بقائی کمپاؤنڈنگ فارمیسی، ریسکیو 1122، ریسکیو ٹیلی ہیلتھ 1123،ہاشمانی آئی ہسپتال، ساوتھ سٹی ہسپتال سمیت دیگر طبی اداروں کے اسٹالز لگائے گئے تھے اسٹالز کے منتظمین نے شرکاء میں تحائف بھی تقسیم کئے۔علاوہ ازیں مہمان خصوصی قونسل جنرل ترکیہ مسٹر سنگو نے ہیلتھ اینڈ ویلنس ایکسپو میں مختلف طبی اداروں اور اسپتالز کے نمائندوں کو شیلڈ دیں۔