پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ صاحبزادہ بلال عباس قادری نے مہاجر قومی موؤمنٹ کے چیئرمین آفاق احمد سے ملاقات کی،
ایم کیو ایم کے چیئرمین آفاق احمد کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی ودعا کی،
کراچی ۰ ) پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ صاحبزادہ بلال عباس قادری نے مرکزی رہنماؤں فہیم الدین شیخ،محمد آفتاب قادری کے ہمراہ مہاجر قومی موؤمنٹ کے چیئرمین آفاق احمد سے ملاقات کی،آفاق احمد کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی ودعا کی،بلال عباس قادری نے کہا کہ ہر جاندار نے موت کا مزہ چکھنا ہے کسی نے پہلے اور کسی نے بعد میں جانا ہے،عوامی مسائل کے حل اور ان کی فلاح وبہبود کیلئے جدوجہد کرنا بھی عبادت ہے تمام سیاسی جماعتیں اخلاص کے ساتھ عوامی مسائل کے حل کیلئے کام کریں تو اس سے معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہونگے،ہیٹ ویو میں کراچی میں بجلی کی 16گھنٹے لوڈشیڈنگ عوام دشمن عمل ہے،کے الیکٹرک بے لگام ادارہ بن چکا ہے جو کراچی کو معاشی واقتصادی طور پر شدید نقصان پہنچارہا ہے،کے الیکٹرک کے خلاف کراچی کی تمام اکائیوں کو ایک ہوکر کام کرنا ہوگا تاکہ عوام کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نجات مل سکے،اس موقع پر ایم کیو ایم کے چیئر مین آفاق احمد نے کہا کہ تمام اکائیاں اخلاص کے ساتھ عوام کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے کام کریں تو حالات بہتر اور ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہوگا،کے الیکٹرک عوام کو بجلی کی فراہمی میں ناکام ہوچکا ہے،شہریوں سے مکمل بلنگ کے باوجود لوڈ شیڈنگ پر گہری تشویش ہے،میڈل کلاس طبقے کو معاشی طور پر پسپائی کی طرف جانے سے روکنا ہوگا،حکمران میڈ کلاس طبقے کو معاشی طور پر ریلیف دینے کیلئے اقدامات کریں،غربت کو ختم کرنے کیلئے غریبوں کو ریلیف فراہم کرنا ہوگا،کے الیکٹرک کے خلاف ہر شہری کو آواز بلند کرنا ہوگی۔#