پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ محمد شاہد غوری کی رضوان عرفان جمیل پراچہ،کاشف صابرانی ودیگر تاجروں سے ملاقات،
کل ہونیوالی تاجروں کی شٹر ڈاؤن پرامن ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں،پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ محمد شاہد غوری
حکومت بتائے وہ کس کے کہنے پر اور کس کے ایجنڈے پر پاکستان کو نقصان پہنچارہی ہے، شاہد غوری
تاجروں پر انکم سے زیادہ ٹیکس اور ایڈوانس ٹیکس مانگنا معاشی عدم استحکام کو تقویت دے گا، شاہد غوری
عوام پہلے کئی طرح کے ٹیکس ماچس کی ڈبیا سے لیکر بجلی کے بل تک ادا کررہی ہے، شاہد غوری
28اگست کو کراچی سے خیبر تک پر امن ہڑتال ہے،پاکستان سنی تحریک کی حمایت کے مشکور ہیں رضوان عرفان چیئرمین کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن
ایسے ٹیکس قبول نہیں جس سے تاجر اور عوام متاثر ہورہے ہوں،ایڈوانس ٹیکس ظلم اور تاجر سے کاروبار چھیننے کے مترادف ہے،رضوان عرفان
کراچی( ) پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ محمد شاہد غوری نے مرکزی رہنماؤں فہیم الدین شیخ،محمد آفتاب قادری کے ہمراہ کراچی الیکٹرانکس ڈیلر ایسوسی ایشن کے چیئر مین رضوان عرفان،ال سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ اور آل تاجران سندھ اتحاد کے چیئر میں کاشف صابرانی ودیگر تاجروں سے ملاقات،پاکستان سنی تحریک کی طرف سے تاجر برادری کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت اعلان کردیا،تاجر رہنماؤں سے ملاقات اور رضوان عرفانودیگر تاجروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ محمد شاہد غوری نے کہا کہ ظالمانہ ٹیکس کو تاجروں اور عوام پر مسلط کرنا ظلم ہے،حکومت بتائے وہ کس کے کہنے پر اور کس کے ایجنڈے پر پاکستان کو نقصان پہنچارہی ہے،تاجروں پر انکم سے زیادہ ٹیکس اور ایڈوانس ٹیکس مانگنا معاشی عدم استحکام کو تقویت دے گا،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی بھائی کی ہدایت پر تاجروں کی شٹر ڈاؤن پرامن ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں،عوام پہلے کئی طرح کے ٹیکس ماچس کی ڈبیا سے لیکر بجلی کے بل تک ادا کررہی ہے،حکومت کے ظالمانہ فیصلے تاجروں اور عوام کومعاشی طور پر کمزور کرینگے،آئی پی پیز سے معاہدے فوری طور پر ختم کرکے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے،دنیا کی سب سے مہنگی بجلی پاکستان کے عوام کو دی جارہی ہے جس میں کئی طرح کے ٹیکس شامل ہیں،60ہزار روپے ماہانہ کا چھوٹے دکانداروں سے ٹیکس ظلم کی انتہا ہے،پاکستان سنی تحریک ہمیشہ تاجروں اور عوام کے مسائل اور حق کیلئے ان کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی کھڑی رہے گی،اس موقع پر کراچی الیکٹرانکس ڈیلر ایسوسی ایشن کے چیئرمیننے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ٹیکس قبول نہیں جس سے تاجر اور عوام متاثر ہورہے ہوں،ایڈوانس ٹیکس ظلم اور تاجر سے کاروبار چھیننے کے مترادف ہے 28اگست کو کراچی سے خیبر تک پر امن ہڑتال ہے،پاکستان سنی تحریک کے مشکور ہیں کہ وہ ہمیشہ تاجر اور عوام کے حق میں مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔