رپورٹ۔محمد حسین سومرو
ڈسٹرکٹ سٹی: چھینے/چوری شدہ موبائل فونز
کو خرید کر ان کی IMEI تبدیل کرنا اور بیچنے والے 30 رکنی گروپ کا سرغنہ گرفتار, ایس ایس پی سٹی عارف عزیز.
کراچی: ملزم ڈکیتوں/اسنیچرز اور جیب کتروں کا 30 رکنی گروہ چلا رہا تھا, ایس ایس پی سٹی.
کراچی: ملزم کو انٹیلیجنس بیسڈ اطلاع پر گارڈن پولیس نے گرفتار کیا.
کراچی: ملزم کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی ہے, ملزم سے 1 پستول بمعہ راؤنڈز اور چھینا ہوا موبائل فون برآمد.
کراچی: ملزم اور اس کا گروہ شہر بھر میں متعدد شہریوں سے لوٹ مار کر چکا ہے, ایس ایس پی سٹی.
کراچی: ملزم چھینے/چوری شدہ موبائل فونز افغانی ڈیلر کو بیچتا تھا, جو کہ کوئٹہ بلوچستان/افغانستان میں موبائل فونز اسمگل کرتا تھا, ایس ایس پی سٹی.
کراچی: ملزم چھینے/چوری شدہ موبائل فونز کی IMEI کو تبدیل کرنے کے بعد مارکیٹ میں بیچنے میں بھی ملوث رہا ہے, ایس ایس پی سٹی.
کراچی: ملزم نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ ملزم نے ہزاروں کی تعداد میں چھینے /چوری شدہ موبائل فونز مارکیٹوں میں بیچے ہیں, ایس ایس پی سٹی.
کراچی: ملزم اپنے ساتھی ارسلان کے ساتھ ملکر وارداتیں انجام دیتا تھا اور موبائل فونز کو بیچنے میں مدد کرتا تھا, ایس ایس پی سٹی.
کراچی: ملزم کا ساتھی ارسلان اس سے قبل گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.
کراچی: ملزم کے خلاف مقدمہ درج, نیز ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے.
*ترجمان*
*ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی*