بہار ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مورخہ 11 اگست 2024ء کو BWF کے مرکزی آفس میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں شناختی کارڈ کے مسئلے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اس سیمینار سے میجر (ریٹائرڈ) مسرت عبد الخالق ، چیئرمین محبان پاکستان فاؤنڈیشن ممتاز حسین انصاری ، قیصر جمیل ملک ، سید یوسف امام ، خالد پرویز ، سید حسن رضا بخآری ، کمانڈر (ریٹائرڈ) پرویز عالم ، EPCAF فاؤنڈیشن کے شمس الدین ، ڈاکٹر شکیل اور صدر بہار ویلفیئر فاؤنڈیشن سید طارق شعیب ، نائب صدر مرشد رضا نے خطاب کیا ۔
نظامت کے فرائض جہانزیب عارف نے انجام دئیے۔ اس موقع پر افتخار حسین کامل، نعیم اقبال، عارف حسن، سلیم اختر اور شمس الہدیٰ بھی موجود تھے۔
سیمینار میں اجتماعی جدو جہد پر زور دیا گیا ،ممتاز انصاری اور سید طارق شعیب نے پارلیمان میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ اگر مجوزہ ترمیم کا مسئلہ حل نہ ہوا تو احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی ۔