بیٹے کی پیدائش پر نوجوان صحافی احسن جتوئی کو سیاسی وسماجی شخصیات ، سندھ ہائیکورٹ اورسٹی کورٹ کے وکلا ، کراچی پریس کلب اورکراچی یونین آف جرنلسٹس کے صحافیوں سمیت دوست احباب اور رشتہ داروں کی جانب سے مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ تمام دوست احباب نے احسن جتوئی کو ان کے بیٹے کی پیدائش پرمبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ اس حوالے سے نوجوان صحافی احسن جتوئی کا کہنا ہے کہ اللہ پاک نے انہیں پانچ سال بعد اپنی نعمت یعنی بیٹا عطا فرمایا ہے ۔ اس سے قبل اللہ پاک نے انہیں اپنی رحمت یعنی بیٹی سے نوازا تھا ۔ احسن جتوئی کا کہنا ہے کہ وہ اللہ پاک کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے ۔ اللہ کے فضل وکرم سے ان کا بیٹا اور بیوی بخیروعافیت ہیں اور جلد ہی اسپتال سے گھر منتقل ہوجائیں گے ۔ احسن جتوئی نے بیٹے کی پیدائش پر مبارکبادیں دینے والے دوست احباب کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے پر سندھ سروسز اسپتال انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ احسن جتوئی نے اسپتال کے معاملات میں معاونت پر اپنے بہنوئی اور صحافی ابراہیم رند اخترشاہین رند کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے بھائی میرا اثاثہ ہیں ۔ ڈیلیوری کیس کے دوران میرے بھائیوں اور سندھ سروسز اسپتال انتظامیہ نے بھرپورتعاون کیا جس پر وہ ایک بارپھر ان کا شکریہ ادا کرتےہیں ۔