کراچی۔محمدحسین سومرو
ویسٹ، تھانہ اورنگی کے علاقے سیکٹر 6E میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مقابلہ۔ ایس ایس پی ویسٹ
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 01 زخمی سمیت دونوں موٹرسائیکل سوار 02 ملزمان گرفتار۔ طارق الٰہی مستوئی
زخمی ملزم کی شناخت فضل وہاب ولد سیف الرحمٰن اور بلا ضرب گرفتار کی صدیق ولد بخت نواب کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان سے غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، 03 موبائل فون، وولٹ/پرس اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
ملزمان کے زیراستعمال موٹرسائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا، تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لئے اسپتال جبکہ گرفتار ساتھی ملزم کو تھانے منتقل کیا جارہا ہے۔
پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔