ختم نبوت ﷺ ہماری ریڈ لائن ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا،مرکزی رہنما پاکستان سنی تحریک محمد آفتاب قادری
عدلیہ کے قادیانیوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے شریعت اور آئین کے منافی فیصلے کو کسی طور بھی قبول نہیں کرینگے،آفتاب قادری
پاکستان سنی تحریک نے علماء کرام سے رابطے شروع کردیئے خدانخواستہ شریعت اور آئین کے منافی فیصلہ آیا تو اس کو مسترد کرکے تحریک کا آغاز کریں گے،آفتاب قادری
قادیانی بدترین اسلام کے دشمن اور یہود ونصاریٰ کے ایجنڈے پر گامزن ہیں حکومت ان کی نقل وحرکت پر مکمل پابندی عائد کرئے،آفتاب قادری
قادیانیوں کے حوالے سے آئین وقانون کے تحت فیصلہ آیا تو اس کا خیر مقدم کرینگے آئین سے کوئی بھی فرد بالادست نہیں ہے،آفتاب قادری
اگر کسی دباؤ میں شریعت اور آئین کے منافی فیصلہ آیا تو ملک کے 24کروڑ عوام اس فیصلے کو قبول نہیں کرینگے،آفتاب قادری
کراچی ( ) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد آفتاب قادری نے کہا ہے کہ ختم نبوت ﷺ ہماری ریڈ لائن ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا،عدالتوں کا احترام کرتے ہیں مگرختم نبوت ﷺ کے تحفظ کے حوالے سے کسی بھی ایسے فیصلے کو تسلیم نہیں کرینگے جو شریعت اور آئین کے منافی ہو،قادیانیوں کو قرآن سنت کے منافی باطل عقائد بالخصوص ختم نبوت ﷺ کے انکاری کی وجہ سے پارلیمنٹ نے غیر مسلم قرار دیا، قادیانیوں نے اس قانون کو آج تک قبول نہیں کیا،قادیانی مسلمانوں کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کے ایمان خراب کرتے ہیں اس لئے ان کی مذہبی آزادانہ سرگرمیوں پر بھی آئین نے پابندی لگائی ہے،پاکستان کے عوام قادیانیوں کی سرگرمیوں اور ختم نبوت ﷺ کے حوالے سے آئین کے عین مطابق فیصلہ چاہتے ہیں،عدلیہ کے قادیانیوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے شریعت اور آئین کے منافی فیصلے کو کسی طور بھی قبول نہیں کرینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ،محمد سلیم قادری،علماء بورڈ کے علامہ محمود قادری،کراچی کے نائب امیر فرحان راجپوت موجود تھے،محمد آفتاب قادری کا کہنا تھا کہ،قادیانی آج بھی ختم نبوت ﷺ کے منکر ہیں اور ختم نبوت کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے،دوسری جانب قادیانیوں نے قرآن پاک کو تحریف کرکے چھپوایا اور تقسیم کیا جو اسلام کے منافی اور اسلام میں بگاڑ پیدا کرنے کے مترادف عمل ہے،قادیانی بدترین اسلام کے دشمن اور یہود ونصاریٰ کے ایجنڈے پر گامزن ہیں،حکومت ان کی نقل وحرکت پر مکمل پابندی عائد کرئے،ملک بھر میں جہاں بھی آئین کے منافی انہوں نے مسجد کی طرز پر اپنی عبادتگاہ بنائی ہے انہیں مسجد کی طرز بنانے سے روکا جائے اور جو پہلے سے موجود ہیں انہیں ختم کیا جائے،قرآن پاک ی تحریف اور قادیانیوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے جو کیس سپریم کورٹ میں چل ہے،اور ہم اُمید کرتے ہیں سپریم کورٹ شریعت اور آئین کے عین مطابق قادیانیوں کے حوالے سے مثبت فیصلہ دے گا،اگر کسی دباؤ میں شریعت اور آئین کے منافی فیصلہ آیا تو ملک کے 24کروڑ عوام اس فیصلے کو قبول نہیں کرینگے،ملک مں آئین کی مکمل بالادستی چاہتے ہیں ایسے کسی بھی فیصلے کو تسلیم نہیں کرینگے جس سے اسلامی نظریاتی سرحدیں عبور ہوں اور ملک کا آئین صرف کتاب کی صورت میں غیر موثر ہوکر رہ جائے،ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کیلئے 1953میں دس ہزار سے زائد عاشقان رسول ﷺ جام شہادت نوش کیا تھا اور آج بھی ختم نبوت ﷺ اور قرآن پاک کے تحفظ کیلئے کروڑوں عوام عشق رسول میں موت بھی قبول ہے کی صدائیں بلند کرتے ہوئے ختم نبوت ﷺ اور قرآن پاک کا تحفظ کرنے کیلئے جذبہ شہادت سے سرشار ہیں،پاکستان سنی تحریک نے ملک بھر کے جید علماء کرام سے رابطے شروع کردیئے ہیں خدانخواستہ شریعت اور آئین کے منافی فیصلہ آیا تو اس کو مسترد کرکے تحریک کا آغاز کریں گے، قادیانیوں کے حوالے سے آئین وقانون کے تحت فیصلہ آیا تو اس کا خیر مقدم کرینگے،آئین سے کوئی بھی فرد بالادست نہیں ہے،عدالتوں کا احترام کرتے ہیں مگرختم نبوت ﷺ کے تحفظ کے حوالے سے کسی بھی ایسے فیصلے کو تسلیم نہیں کرینگے جو شریعت اور آئین کے منافی ہو۔#