الحمداللہ!! سندھ کا بہادر بیٹا صحافی نصراللہ گڈانی کی حالت خطرے سے باہر انشاءاللہ نصراللہ جلد ہمارے درمیان ہوگا۔ محمد کامران زہری ۔۔۔۔۔
صحافی نصراللہ گڈانی کا علاج کراچی کی نجی اسپتال میں علاج جاری ہے
صحافی نصراللہ گڈانی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں ان کے پھیپھڑی اور جگر سخت متاثر ہوا ہے،ڈاکٹرز نے صحافی نصراللہ گڈانی کی سرجری کا فیصلہ کیا ہے۔
بیوروچیف کے ٹووینٹی ون نیوز محمد کامران زہری کی جانب سے نصراللہ گڈانی کی فیملی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی۔
محمد کامران زہری کا مزید کہنا تھا کہ یہ بڑی افسوس کی بات ہے کے صوبہ سندھ کی انتظامیہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ لگتا ہے دہشتگردوں نے سب سے آسان نشانہ صحافی برادری کو سمجھ لیا ہے۔ نصراللہ گڈانی جیسے دلیر صحافیوں نے صحافی برادری کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔اللہ پاک سے انکی صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔
پاکستان کی تعمیر و ترقی میں صحافی برادری ہمیشہ بڑھ چڑھ کر سامنے آتی ہے۔۔نقاب کے پیچھے چہروں کو بےنقاب کرنا صحافیوں کیلئے موت کی سزا بنتی جارہی ہے۔
سندھ حکومت بالخصوص ڈی جی رینجرز سندھ سمیت آئی جی سندھ سے نصراللہ گڈانی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو فوری گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتا ہوں۔۔
نصراللہ گڈانی کے اہل خانہ کو اس مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑونگا انکی ہر قسم کی معاونت کی جائے گی۔۔
صحافیوں کو فوری طور پر تحفظ فراہم کرنے کیلئے بھی سندھ حکومت عملی اقدامات کا آغاز کرے
اطلاعات کے مطابق گھوٹکی پولیس نے واقعے کے ایک سہولتکار کو گرفتار کرلیا ہے جو کے خوش آئین بات ہے۔