سیاست سے تشدد کو ختم کرنے کیلئے اسلامی تعلیمات کو فروغ دینا ہوگا،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی
قانون کی بالادستی اور عوام کو فوری سستا
انصاف کی فراہمی سے پائیدار امن قائم ہوگا، شاداب رضا نقشبندی
اہلسنت کی راہ میں رکاوٹ محب وطن قوتوں کو دیوار سے لگانے کے مترادف ہے، شاداب رضا نقشبندی
عوامی مسائل کا حل نہ ہونا اور مہنگائی وبے روزگاری پر قابو نہ پانا حکمرانوں ناقص پالیسیوں کا شاخسانہ ہے، شاداب رضا نقشبندی
فلسطین میں امریکہ کی مدد سے اسرائیل بمباری اور کھلی دہشتگردی کررہا ہے، شاداب رضا نقشبندی
امریکہ پاکستان میں میوزیکل بینڈRaining jane کنسرٹ کے ذریعے ہم جنس پرستی کو فروغ دینے کی سازش کررہا ہے، شاداب رضا نقشبندی
وفاقی وصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں اس کنسرٹ پر پابندی لگائی جائے، شاداب رضا نقشبندی
،امریکی حکومت کی فنڈنگ سے میوزیکل بینڈ کی آڑ ہم جنس پرستی معاشروں کو تباہ کرنے کی سازش جسے روکنا ہوگا، شاداب رضا نقشبندی
کراچی ( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ سیاست سے تشدد کو ختم کرنے کیلئے اسلامی تعلیمات کو فروغ دینا ہوگا،قانون کی بالادستی اور عوام کو فوری سستا انصاف کی فراہمی سے پائیدار امن قائم ہوگا،اہلسنت کی راہ میں رکاوٹ محب وطن قوتوں کو دیوار سے لگانے کے مترادف ہے،محب وطن قوتوں کو ایوانوں میں آنے نہیں دیا جائیگا تو اس کا فائدہ اغیار اُٹھاتے رہینگے،عوامی مسائل کا حل نہ ہونا اور مہنگائی وبے روزگاری پر قابو نہ پانا حکمرانوں ناقص پالیسیوں کا شاخسانہ ہے،غریبوں کو ریلیف کے بجائے دعوؤں سے زیادہ دن کام نہیں چلایا جاسکتا،فلسطین میں امریکہ کی مدد سے اسرائیل بمباری اور کھلی دہشتگردی کررہا ہے،امریکہ پاکستان میں میوزیکل بینڈRaining jane کنسرٹ کے ذریعے ہم جنس پرستی کو فروغ دینے کی سازش کررہا ہے،وفاقی وصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں اس کنسرٹ پر پابندی لگائی جائے،پاکستان کے عوام کے دل رنجیدہ اور فلسطین میں ہونیوالے مظالم پر سرپائے احتجاج ہیں،امریکی حکومت کی فنڈنگ سے میوزیکل بینڈ کی آڑ ہم جنس پرستی معاشروں کو تباہ کرنے کی سازش جسے روکنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ شریعت اور ملک کے آئین کے منافی ایسے کنسرٹ بند کرنا ہونگے جو معاشروں کو تباہی اور اخلاقیات کی بربادی کا سبب بنتے ہیں،امریکہ سازش کے تحت میوزیکل بینڈ فعال کردارکمیونٹی LGBTہم جنس پرست ہیں،حکومت ایسے کنسرٹ پر فوری طور پر ملک میں پابندی عائد کرئے،ہم جنس پرست کمیونٹیLGBTکے ذریعے غیرت کو ختم اور بے حیائی کو فروغ دینے کے امریکی ناپاک منصوبے کو کسی طور بھی کامیاب ہونے نہیں دینگے۔#