رپورٹ۔محمدحسین سومرو
شاہراہِ نور جہاں پولیس کا اسٹریٹ کریمنل کے ساتھ پولیس مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار . ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی
پولیس مقابلہ کے ڈی اے گراؤنڈ نزد عبداللہ کالج کے پاس ہوا دوران مقابلہ ایک ملزم پولیس پر فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت بنارس خان ولد گل مہدین کے نام سے ہوئی جبکہ فراری ملزم کی شناخت حسن زادہ ولد نامعلوم کے نام سے ہوئی
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پسٹل 30 بور لوڈ میگزین تین راؤنڈ اور دو عدد موبائل فون برامد ہوئے
زخمی ملزم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم کا ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے
بواپسی تھانہ ضابطے کی کاروائی مکمل کر کے مقدمے کا اندراج کیا جائے گا