رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ضلع ویسٹ پولیس نے اسمگل شدہ ڈیزل کی سپلائی فراہم کرنے اور حاصل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ضلع ویسٹ
ملزمان رات گئے سیکٹر 12 ایل میں موجود ڈمپر میں لوڈ ڈرم میں سے ڈیزل ذریعہ موٹر سوزوکی میں منتقل کررہے تھے۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی
اے ایس پی صاحب اورنگی کی ہدایت پر تھانہ اورنگی نے کاروائی کرکے مجموعی طور پر سپلائی دینے اور لینے والے 07 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے ڈمپر، سوزوکی پک اپ بمعہ ڈیزل نوزل اور دونوں گاڑیوں میں لوڈ اسمگل شدہ ڈیزل کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔
ڈمپر نمبری IKN-158، سوزوکی نمبری KQ-2229 اور ملزمان کے زیراستعمال کرولا کار نمبری AMM-293 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں محمد خان، عطاء محمد، صدیق زمان، فیاض ، عمران، علی گل اور عصمت اللّٰہ شامل ہیں۔
*ترجمان ایس ایس پی ضلع ویسٹ*