قدیم تھانہ جیکسن ایس ایچ او محمد اسحاق نے نئی تاریخ رقم کر دی
گٹکا ماوا ء و منشیات مافیاز کے خلاف بھر پور ایکشن، برآمدگیوں کا ریکار ڈ توڑ دیا
علاقہ معززین ہار پھول، سوئیٹ لے کر تھانہ پہنچ گئے۔ کمیونٹی پولیسنگ کا منفرد انداز، مکین خوش
کراچی (رپورٹ:اسٹاف رپورٹر) کیماڑی میں کراچی کا سب سے قدیم تھانہ جیکسن کے ایس ایچ او انسپیکٹر محمد اسحاق نے جیکسن تھانے کی حدود میں گٹکا ء ماواء اور منشیات مافیاز کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیوں پر کاروائیاں کر کے اور کمیونٹی پولیسنگ کا منفردانداز اپنا کر جیکسن تھانے میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ علاقے میں جرائم پیشہ ملزمان، ڈکیت گروہوں، اسٹریٹ کرمنلز گینگ، منشیات فروشوں، گٹکاء ماواء فیکٹریوں کے خلاف علاقے میں بڑی کاروائیاں کرنے پر علاقہ مکین و معززین بھی خوشی کا اظہار کرنے ہار پھول اور سوئیٹ لے کر جیکسن تھانے پہنچ گئے۔ معززین نے ایس ایچ او جیکسن محمد اسحاق کو ہار پہنائے، گلدستہ پیش کیا اور مٹھائی کھلائی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کی تعیناتی کے دوران مجموعی 40ملزمان کو گرفتار کیا۔ جبکہ برآمدگیوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ گٹکا ماوا کی چار فیکٹریوں کا خاتمہ کیا۔ برآمدگیوں میں مجموعی ایک ہزار کلو گرام گٹکا ماواء، گٹکا تیار کرنے کا ساز و سامان، مشینری و دیگر سامان، مجموعی 69کلو گرام چرس، بڑی مقدار میں آئس، ہیروئن، 35بوتلیں شراب۔ داؤ پر لگی ایک لاکھ روپے نقدی، آلات قمار بازی، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کیا۔ علاقہ معززین نے جرائم پیشہ کے خلاف کاروائیوں پر اظہار اطمنان کی اور پولیس جوانوں کو شاباش دی۔ افسران بالا نے بہتر کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا۔